قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابٌ: شَهْرَا عِيدٍ لاَ يَنْقُصَانِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

ترجمة الباب: قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ: قَالَ إِسْحَاقُ: «وَإِنْ كَانَ نَاقِصًا فَهُوَ تَمَامٌ» وَقَالَ مُحَمَّدٌ: «لاَ يَجْتَمِعَانِ كِلاَهُمَا نَاقِصٌ»

1912 .   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ إِسْحَاقَ بْنَ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَدَّثَنِي مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ شَهْرَانِ لَا يَنْقُصَانِ شَهْرَا عِيدٍ رَمَضَانُ وَذُو الْحَجَّةِ

صحیح بخاری:

کتاب: روزے کے مسائل کا بیان

 

تمہید کتاب  (

باب : عید کے دونوں مہینے کم نہیں ہوتے

)
  تمہید باب

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

ترجمۃ الباب:

امام بخارینے کہا کہ اسحاق بن راہویہ نے ( اس کی تشریح میں ) کہا کہ اگر یہ کم بھی ہوں پھر بھی ( اجر کے اعتبار سے ) تیس دن کا ثواب ملتا ہے محمد بن سیرین  نے کہا ( مطلب یہ ہے ) کہ دونوں ایک سال میں ناقص ( انتیس انتیس دن کے ) نہیں ہوسکتے۔تشریح : حضرت امام بخاری نے اسحاق اور ابن سیرین کے قول نقل کرکے اس حدیث کی تفسیر کردی، امام احمد نے فرمایا ہے قاعدہ یہ ہے کہ اگر رمضان 29 دن کا ہو تو ذی الحجہ30 دن کا ہوتا ہے، اگر ذی الحجہ30دن کا ہو تو رمضان29دن کا ہوتا ہے، مگر اس تفسیر میں بہ قاعدہ نجوم شبہ رہتا ہے۔ بعض سال ایسے بھی ہوتے ہیں کہ رمضان اور ذی الحجہ29دن کے ہوتے ہیں اس لیے صحیح اسحق بن راہویہ کی تفسیر ہے۔ امام بخاری نے اسی لیے اس کو پہلے بیان فرمایا کہ راجح یہی ہے۔ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں کہ شھرا عید لا ینقصان بعض کے نزدیک یہ معنی ہیں کہ انتیس انتیس دنوں کے نہیں ہوتے بعض کے نزدیک اس کے یہ معنی ہیں کہ تیس و انتیس کا اجر برابر ہی ملتا ہے اور یہ اخیر ی معنی قواعد شرعیہ کے لحاظ سے زیادہ چسپاں ہوتے ہیں۔ گویا آپ نے اس با ت کا دفع کرنا چاہا کہ کسی کے دل میں کسی با ت کا وہم نہ گزرے۔

1912.   حضرت ابو بکرہ  ؓ سے روایت ہے وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’عیدکے دونوں مہینے یعنی رمضان اور ذوالحجہ کم نہیں ہوتے۔‘‘