قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ المُزَارَعَةِ (بَابٌ:)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

ترجمة الباب:

2336 .   بَاب حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيَ وَهُوَ فِي مُعَرَّسِهِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ فِي بَطْنِ الْوَادِي فَقِيلَ لَهُ إِنَّكَ بِبَطْحَاءَ مُبَارَكَةٍ فَقَالَ مُوسَى وَقَدْ أَنَاخَ بِنَا سَالِمٌ بِالْمُنَاخِ الَّذِي كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُنِيخُ بِهِ يَتَحَرَّى مُعَرَّسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ أَسْفَلُ مِنْ الْمَسْجِدِ الَّذِي بِبَطْنِ الْوَادِي بَيْنَهُ وَبَيْنَ الطَّرِيقِ وَسَطٌ مِنْ ذَلِكَ

صحیح بخاری:

کتاب: کھیتی باڑی اور بٹائی کا بیان

 

تمہید کتاب  (

باب:

)
 

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2336.   حضرت عبداللہ بن عمر  ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب رات کے وقت ذوالحلیفہ وادی کے نشیب میں آرام کے لیے اترے تو آپ سے خواب میں کہا گیا: آپ مبارک وادی میں ہیں۔ (راوی حدیث) موسیٰ بن عقبہ نے کہا: حضرت سالم نے ہمارے ساتھ وہیں اونٹ بٹھایا جہاں حضرت ابن عمر  ؓ بٹھایا کرتے تھے۔ وہ اسی جگہ کا قصد کررہے تھے جہاں رسول اللہ ﷺ نے پڑاؤ کیاتھا۔ یہ جگہ وادی کے نشیب میں واقع مسجد کے نیچے تھی۔ یعنی وادی عقیق اور راستے کے درمیان واقع تھی۔