Sahi-Bukhari:
Conditions
(Chapter: Conditions in Waqf (i.e., religious endowment))
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
2737.
حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب ؓ کو خیبر میں ایک قطعہ زمین ملا تو وہ اس کے متعلق مشورہ کرنے کے لیے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ ! مجھے خیبر میں ایک زمین کا ٹکڑا ملا ہے۔ میرے نزدیک اس سے نفیس ترمال میں نے کبھی نہیں پایا۔ آپ مجھے اس کے متعلق کیا حکم فرماتے ہیں؟آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اگر چاہو تو اصل زمین اپنی ملکیت میں رکھو اور اس کی پیداوار کو صدقہ کردو۔‘‘ پھر حضرت عمر ؓ نے اس شرط کے ساتھ، اس زمین کو صدقہ کردیا کہ نہ اسے فروخت کیا جائے گا اور نہ اسےہبہ ہی کیا جائے گا، نیز اس میں وراثت بھی نہیں چلے گی۔ اسے آپ نے محتاجوں، رشتہ داروں، غلام آزاد کرانے، اللہ کے دین کی تبلیغ واشاعت اور مہمانوں کے لیے وقف کردیا، نیز جو اس کا انتظام وانصرام کرے وہ معروف طریقے کے مطابق خود کھائے اور دوسروں کو کھلائے تو اس پر کوئی الزام نہیں ہو گا۔ لیکن اس کا خود کھانا اور دوسروں کو کھلانا مال جمع کرنے کے لیے نہ ہو۔ راوی حدیث (ابن عون) کہتے ہیں۔ جب میں نے اس حدیث کا ذکر ابن سیرین سے کیا تو انھوں نے فرمایا کہ متولی اس میں سے مال جمع کرنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو۔
تشریح:
(1) اس حدیث کے مطابق وقف کرنے والا اپنی وقف کی ہوئی جائیداد کو جس طرح چاہے مشروط کر سکتا ہے، نیز وہ اپنے وقف پر اپنی ذاتی ملکیت بھی باقی رکھ سکتا ہے اور نیک نیتی کے ساتھ دستور کے مطابق اس میں سے اپنے اخراجات بھی پورے کر سکتا ہے۔ (2) امام بخاری ؒ نے آئندہ ایک عنوان ان الفاظ میں قائم کیا ہے: (باب هل ينتفع الواقف بوقفه؟) ’’ کیا وقف کرنے والا اپنے وقف سے خود بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے؟‘‘ (صحیح البخاري، الوصایا، باب:12) اس میں یہ شبہ نہیں کرنا چاہیے کہ وقف کرنے والے کا اپنے وقف سے فائدہ اٹھانا ایسا ہے، گویا اس نے اپنے صدقے سے خود فائدہ اٹھایا ہے، اس شبہ کی کوئی حیثیت نہیں۔ (فتح الباري:470/5)
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
2637
٧
ترقيم دار طوق النّجاة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار طوق النجاۃ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
2737
٨
ترقيم فؤاد عبد الباقي (دار السلام)
ترقیم فواد عبد الباقی (دار السلام)
2737
١٠
ترقيم فؤاد عبد الباقي (داود راز)
ترقیم فواد عبد الباقی (داؤد راز)
2737
تمہید کتاب
لغوی طور پر شرط کے معنی علامت کے ہیں۔ شریعت کی اصطلاح میں شرط وہ ہے جس پر کسی چیز کا موجود ہونا موقوف ہو اور خود وہ چیز اس میں داخل نہ ہو، جیسے نماز کے لیے وضو شرط ہے لیکن وضو نماز میں داخل نہیں ہے، البتہ نماز کا صحیح ہونا اس پر موقوف ہے۔ رکن اور شرط میں یہی فرق ہے کہ رکن اس چیز کا حصہ ہوتا ہے جبکہ شرط مشروط کا حصہ نہیں ہوتی جیسا کہ سجدہ اور رکوع نماز کا رکن ہے۔ ان پر نماز کا وجود موقوف ہے اور یہ دونوں نماز کا حصہ ہیں۔ اس عنوان کے تحت شرائط کے مسائل و احکام بیان ہوں گے۔شرط کی اہمیت کا اس امر سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلمان آپس میں جو شرائط طے کر لیں ان کا پورا کرنا ضروری ہے اور ایسی شرائط کا کوئی اعتبار نہیں جو اللہ کی حلال کی ہوئی چیز کو حرام اور حرام کی ہوئی چیز کو حلال کر دیں۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: "جس شرط کی بنیاد اللہ کی کتاب میں نہ ہو وہ سرے سے باطل ہے اگرچہ ایسی سو شرائط ہی کیوں نہ ہوں۔" (صحیح البخاری،الشروط،حدیث:2735) امام بخاری رحمہ اللہ نے شرائط کے احکام بیان کرنے کے لیے سینتالیس مرفوع احادیث کا انتخاب کیا ہے جن میں بیالیس مکرر اور صرف پانچ احادیث خالص ہیں، پھر ان میں ستائیس معلق ہیں اور باقی بائیس احادیث متصل سند سے بیان کی ہیں۔ مرفوع احادیث کے علاوہ مختلف صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین عظام سے گیارہ آثار بھی ذکر کیے گئے ہیں۔ ان احادیث و آثار پر امام بخاری رحمہ اللہ نے تقریباً انیس چھوٹے چھوٹے عنوان قائم کر کے شرائط کے متعلق احکام و مسائل کا استنباط کیا ہے۔ عنوانات پر سرسری نظر ڈالنے سے امام بخاری رحمہ اللہ کی فہم و فراست اور وسعت نظر کا اندازہ ہوتا ہے۔الغرض امام بخاری رحمہ اللہ نے زندگی کے ہر شعبے سے متعلق شرائط کا تذکرہ بڑی جامعیت کے ساتھ کیا ہے، پھر ان کی حیثیت سے بھی ہمیں آگاہ فرمایا ہے۔ اس سلسلے میں اپنے بیان کردہ موقف کو دلائل سے ثابت کیا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ کے قائم کردہ عنوان اور پیش کردہ احادیث کو صرف اپنی معلومات میں اضافے کے لیے زیر مطالعہ نہیں لانا چاہیے۔ اگرچہ یہ بھی ایک بڑا مقصد ہے لیکن ایک مسلمان کو اپنی عملی زندگی سنوارنے کے لیے ان احادیث کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ ان احادیث کی وضاحت کرتے وقت فکر محدثین کو زیادہ سے زیادہ اُجاگر کریں اور امام بخاری رحمہ اللہ کے محدثانہ مزاج کے مطابق ان کی وضاحت کریں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان پر عمل کی توفیق دے۔ آمین یا رب العالمین
حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب ؓ کو خیبر میں ایک قطعہ زمین ملا تو وہ اس کے متعلق مشورہ کرنے کے لیے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ ! مجھے خیبر میں ایک زمین کا ٹکڑا ملا ہے۔ میرے نزدیک اس سے نفیس ترمال میں نے کبھی نہیں پایا۔ آپ مجھے اس کے متعلق کیا حکم فرماتے ہیں؟آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اگر چاہو تو اصل زمین اپنی ملکیت میں رکھو اور اس کی پیداوار کو صدقہ کردو۔‘‘ پھر حضرت عمر ؓ نے اس شرط کے ساتھ، اس زمین کو صدقہ کردیا کہ نہ اسے فروخت کیا جائے گا اور نہ اسےہبہ ہی کیا جائے گا، نیز اس میں وراثت بھی نہیں چلے گی۔ اسے آپ نے محتاجوں، رشتہ داروں، غلام آزاد کرانے، اللہ کے دین کی تبلیغ واشاعت اور مہمانوں کے لیے وقف کردیا، نیز جو اس کا انتظام وانصرام کرے وہ معروف طریقے کے مطابق خود کھائے اور دوسروں کو کھلائے تو اس پر کوئی الزام نہیں ہو گا۔ لیکن اس کا خود کھانا اور دوسروں کو کھلانا مال جمع کرنے کے لیے نہ ہو۔ راوی حدیث (ابن عون) کہتے ہیں۔ جب میں نے اس حدیث کا ذکر ابن سیرین سے کیا تو انھوں نے فرمایا کہ متولی اس میں سے مال جمع کرنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو۔
حدیث حاشیہ:
(1) اس حدیث کے مطابق وقف کرنے والا اپنی وقف کی ہوئی جائیداد کو جس طرح چاہے مشروط کر سکتا ہے، نیز وہ اپنے وقف پر اپنی ذاتی ملکیت بھی باقی رکھ سکتا ہے اور نیک نیتی کے ساتھ دستور کے مطابق اس میں سے اپنے اخراجات بھی پورے کر سکتا ہے۔ (2) امام بخاری ؒ نے آئندہ ایک عنوان ان الفاظ میں قائم کیا ہے: (باب هل ينتفع الواقف بوقفه؟) ’’ کیا وقف کرنے والا اپنے وقف سے خود بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے؟‘‘ (صحیح البخاري، الوصایا، باب:12) اس میں یہ شبہ نہیں کرنا چاہیے کہ وقف کرنے والے کا اپنے وقف سے فائدہ اٹھانا ایسا ہے، گویا اس نے اپنے صدقے سے خود فائدہ اٹھایا ہے، اس شبہ کی کوئی حیثیت نہیں۔ (فتح الباري:470/5)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا‘ کہا کہ ہم سے محمد بن عبد اللہ انصاری نے بیان کیا‘ ان سے ابن عون نے‘ کہا کہ مجھے نافع نے خبردی‘ انہیں ابن عمر ؓ نے کہ عمر بن خطاب ؓ کو خیبر میں ایک قطعہ زمین ملی تو آپ رسول کریم ﷺ کی خدمت میں مشورہ کیلئے خاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے خیبر میں ایک زمین کا ٹکڑا ملا ہے اس سے بہتر مال مجھے اب تک کبھی نہیں ملا تھا‘ آپ اس کے متعلق کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ اگرجی چاہے تو اصل زمین اپنے ملکیت میں باقی رکھ اور پیداوار صدقہ کردے۔ ابن عمر ؓ نے بیان کیا کہ پھر عمر ؓ نے اس کو اس شرط کے ساتھ صدقہ کردیا کہ نہ اسے بیچا جائے گا نہ اس کاہبہ کیا جائے گا اور نہ اس میں وراثت چلے گی۔ اسے آپ نے محتاجوں کے لئے ‘ رشتہ داروں کے لئے اور غلام آزاد کرانے کے لئے ‘ اللہ کے دین کی تبلیغ اور اشاعت کے لئے اور مہمانوں کیلئے صدقہ (وقف) کردیا اور یہ کہ اس کا متولی اگر دستور کے مطابق اس میں سے اپنی ضرورت کے مطابق وصول کرلے یا کسی محتاج کو دے تو اس پر کوئی الزام نہیں۔ ابن عون نے بیان کیا کہ جب میں نے اس حدیث کا ذکر ابن سیرین سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ (متولی) اس میں سے مال جمع کرنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو۔
حدیث حاشیہ:
حدیث اور باب میں مطابقت ظاہر ہے‘ واقف اپنی وقف کو جس جس طور چاہے مشروط کر سکتا ہے‘ جیسا کہ یہاں حضرت عمر ؓ کی شرطوں کی تفصیلات موجود ہیں‘ اس حدیث سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ واقف اپنی تجویز کردہ شرطوں کے تحت اپنے وقف پر اپنی ذاتی ملکیت بھی باقی رکھ سکتا ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ وقف کا متولی نیک نیتی کے ساتھ دستور کے مطابق اس میں سے اپناخرچ بھی وصول کرسکتا ہے۔ اس وقف نامہ میں مصارف کی ایک مد فی سبیل اللہ بھی مذکور ہے۔ جس سے مجاہدین کی امداد مراد ہے اور وہ جملہ کام جن سے اللہ کے دین کی تبلیغ و اشاعت ہوتی ہو جیسے اسلامی مدارس اور تبلیغی ادارے وغیرہ وغیرہ۔ هو في اللغة الحبس یقال وقفت کذا بدون الف علی اللغة الفصیح أي حبسته وفي الشریعة حبس الملك في السبیل اللہ تعالیٰ للفقراء و ابنا السبیل یصرف علیھم منافعه و یبقی أصله علی ملك الواقف وألفاظه وقفت و حسبت وسبلت و أبدت ھذا صرائح ألفاظه و أما کنایة تصدقت واختلف في حرمت فقیل صریح وقیل غیر صریح(نیل الأوطار)یعنی وقف کا لغوی معنی روکنا ہے‘ کہا جاتا ہے کہ میں نے اس طرح اس کو وقف کردیا یعنی روک دیا‘ ٹھہرادیا اور شریعت میں اپنی کسی ملکیت کو اللہ کے راستے میں روک دینا‘ وقف کردینا کہ اس کے منافع کو فقراءاور مسافروں پر خرچ کیا جائے اور اس کی اصل واقف کی ملکیت میں باقی رہے وقف کی صحت کے لئے الفاظ میں نے وقف کیا‘ میں نے اسے روک دیاوغیرہ وغیرہ صریح الفاظ ہیں۔ بطور کنایہ یہ بھی درست ہے کہ میں نے اسے صدقہ کردیا۔ لفظ حرمت میں نے اس کے منافع کا استعمال اپنے لئے حرام قرار دے لیا‘ اس کوبعض نے وقف کے لئے لفظ صریح قرار دیا اور بعض نے غیر صریح قرار دیا ہے۔ حضرت عمر بن خطاب کی حدیث کے ذیل امام شوکانی ؒ فرماتے ہیں: وفي الحدیث فوائد منھا ثبوت صحة أصل الوقف قال النووي وھذا مذھبنا یعني أئمة الشافعیة و مذھب الجماھیر و یدل علیه أیضاً إجماع المسلمین علی صحة وقف المساجد و السقایات و منھا فضیلة الإنفاق مما یحب ومنھا ذکر فضیلة ظاھرة لعمر رضي اللہ عنه ومنھا مشاورة أھل الفضل والصلاح في الأمور و طریق الخیر ومنھا فضیلة صلة الأرحام و الوقف علیھم۔ واللہ أعلم(نیل) یعنی اس حدیث میں بہت سے فوائد ہیں جن میں سے اصل وقف کی صحت کا ثبوت بھی ہے۔ بقول علامہ نووی ائمہ شافعیہ اور جماہیر کا یہی مذہب ہے اور اس پر عام مسلمانوں کا اجماع بھی دلیل ہے جو مساجد اور کنویں وغیرہ کے وقف کی صحت پر ہوچکا ہے اور اس حدیث سے خرچ کرنے کی بھی فضیلت ثابت ہوئی جو اپنے محبوب ترین مال میں سے کیا جاتا ہے اور اس سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت بھی ثابت ہوئی اور اس سے اہل علم و فضل سے صلاح و مشورہ کرنا بھی ثابت ہوا اور صلہ رحمی کی فضیلت اور رشتہ نا طہ والوں کے لئے وقف کرنے کی فضیلت بھی ثابت ہوئی۔ لفظ ''وقف'' مختلف احادیث میں مختلف معانی پربولاگیا ہے۔ جس کی تفصیل کیلئے کتاب لغات الحدیث بذیل لفظ ''واو'' کا مطالعہ کیا جائے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Ibn 'Umar (RA): Umar bin Khattab got some land in Khaibar and he went to the Prophet (ﷺ) to consult him about it saying, "O Allah' Apostle (ﷺ) got some land in Khaibar better than which I have never had, what do you suggest that I do with it?" The Prophet (ﷺ) said, "If you like you can give the land as endowment and give its fruits in charity." So Umar gave it in charity as an endowment on the condition that would not be sold nor given to anybody as a present and not to be inherited, but its yield would be given in charity to the poor people, to the kith and kin, for freeing slaves, for Allah's Cause, to the travelers and guests; and that there would be no harm if the guardian of the endowment ate from it according to his need with good intention, and fed others without storing it for the future."