Sahi-Bukhari:
Fighting for the Cause of Allah (Jihaad)
(Chapter: What has been said about the evil omen of a horse)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
2858.
حضرت عبد اللہ بن عمر ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے سناہے۔ ’’تین ہی چیزوں، یعنی گھوڑے، عورت اور گھر میں نحوست ہوتی ہے۔‘‘
حضرت عبد اللہ بن عمر ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے سناہے۔ ’’تین ہی چیزوں، یعنی گھوڑے، عورت اور گھر میں نحوست ہوتی ہے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبردی، ان سے زہری نے بیان کیا، انہیں سالم بن عبداللہ نے خبر دی اور ان سے عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا آپ ﷺ نے فرمایا تھا کہ نحوست صرف تین چیزوں میں ہوتی ہے۔ گھوڑے میں، عورت میں اور گھر میں۔
حدیث حاشیہ:
یعنی اگر نحوست کوئی چیز ہوتی تو ان چیزوں میں ہوتی جیسے آگے کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔ ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ بدفالی کوئی چیز نہیں اگر کوئی چیز ہو تو گھر اور گھوڑے اور عورت میں ہوگی اور ابن خزیمہ اور حاکم نے نکالا کہ دو شخص حضرت عائشہ ؓ کے پاس گئے کہ ابوہریرہ ؓیہ حدیث بیان کرتے ہیں کہ تین چیزوں میں نحوست ہوتی ہے گھوڑے اور عورت اور گھر میں۔ یہ سن کر حضرت عائشہ ؓ بہت غصے ہوئیں اور کہنے لگیں کہ آنحضرتﷺ نے ایسا نہیں فرمایا بلکہ آپ نے جاہلیت والوں کا یہ خیال بیان فرمایا تھا کہ وہ ان چیزوں میں نحوست کے قائل تھے۔ علماء نے اس میں اختلاف کیا ہے کہ واقعی ان چیزوں میں نحوست کوئی شے ہے یا نہیں‘ اکثر نے انکار کیا ہے کیونکہ دوسری صحیح حدیث میں ہے کہ بدشگونی کوئی چیز نہیں ہے نہ چھوت کوئی چیز نہ تیرہ تیزی اور بعضوں نے کہا کہ نحوست سے یہ مراد ہے کہ گھوڑا بد ذات‘ کاہل‘ شریر‘ بسیار خوار ہو یا عورت بد زبان‘ بد رویہ ہو یا گھر تنگ اور بے ہوا اور گندہ ہو۔ ابوداؤد کی ایک حدیث میں ہے آپؐ سے ایک شخص نے بیان کیا یا رسول اللہﷺ ہم ایک گھر میں جا کر رہے تو ہمارا شمار کم ہوگیا‘ مال گھٹ گیا۔ آپؐ نے فرمایا ایسے برے گھر کو چھوڑ دو (وحیدی) حضرت حافظ صاحب ؒ فرماتے ہیں: باب ما یذکر من شنوم الفرس أي ھل ھو علی عمومه أو مخصوص ببعض الخیل وھل ھو علی ظاھرہ أو مادل وقد أشار بإيراد حدیث سھل بعد حدیث ابن عمر إلی أن الحصر الذي في حدیث ابن عمر لیس علی ظاھرہ و ترجمة الباب الذي بعدہ وھي الخیل الثلثة إلی أن شنوم مخصوص ببعض الخیل دون بعض وکل ذلك من لطیف نظرہ ودقیق فکرہ قال الکرماني فإن قلت الشنوم قد یکن في غیرھا فما معنی الحصر قال الخطابي الیمن والشنوم علامتان لما یصیب الإنسان من الأخیر والشر ولا یکون شيئ من ذلك إلا بقضاء اللہ إلی آخرہ (فتح) یعنی باب جس میں گھوڑے کی نحوست کا ذکر ہے وہ اپنے عموم پر ہے یا اس سےبعض گھوڑے مراد ہیں اور کہا وہ ظاہر پر ہے یا اس کی تاویل کی گئی ہے اور حضرت امام بخاریؒ نے حدیث ابن عمر کے بعد حدیث سہل لا کر اشارہ فرمایا ہے کہ حدیث ابن عمر کا حصر اپنے ظاہر پر نہیں ہے اور ترجمۃ الباب جو بعد میں ہے جس میں ہے کہ گھوڑا تین قسم کے آدمیوں کے لئے ہوتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نحوست عام نہیں ہے بلکہ بعض گھوڑوں کے ساتھ خاص ہوتی ہے اور یہ حضرت امام بخاریؒ کی باریک نظری ہے اور آپؒ کی گہری فکر ہے (جو ایک مجتہد مطلق کی شان کے عین لائق ہے) اگر کوئی کہے کہ نحوست اس کے غیر میں حصر کے معنی میں آتی ہے تو اس کے جواب میں خطابی نے کہا ہے کہ برکت اور نحوست دو ایسی علامتیں ہیں جو خیر اور شر سے انسان کو پہنچتی ہیں اور ان میں سےبغیر اللہ کے فیصلہ کے کوئی بھی چیز لاحق نہیں ہوسکتی اور مذکورہ تینوں چیزیں محل اور ظروف ہیں۔ ان میں سے کوئی چیز بھی طبعا برکت یا نحوست نہیں رکھتی ہاں اگر ان کو استعمال کرتے وقت ایسی چیز پیش آجائے تو وہ چیز ان کی طرف منسوب ہو جاتی ہے‘ مکان میں سکونت کرنی پڑتی ہے‘ عورت کے ساتھ گزران کرنا ضروری ہو جاتا ہے اور کبھی ضرورت کے لئے گھوڑا پالنا پڑتا ہے تو ان کے ساتھ بعض مواقع برکت یا نحوست اضافی چیزیں ہیں ورنہ جو کچھ ہوتا ہے صرف اللہ ہی کے حکم سے ہوتا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ عورت کی نحوست سے یہ مراد ہے کہ وہ بانجھ رہ جائے اور گھوڑے کی نحوست یہ کہ کبھی اس پر چڑھ کر جہاد کا موقع نصیب نہ ہو اور گھر کی یہ کہ کوئی پڑوسی برا مل جائے اور یہ بھی سب کچھ اللہ کے قضا و قدر کے تحت ہوتا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بحث کا خاتمہ اس آیت پر فرمایا تھا ﴿مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَة فِیْ الْاَرْضِ وَلَا فِیْٓ اَنْفُسِکُمْ اِلَّا فِیْ کِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَأَھَا﴾(الحدید:22) یعنی زمین میں یا تمہارے نفسوں میں تم پر کوئی بھی مصیبت آئے وہ سب آنے سے پہلے ہی اللہ کی کتاب لوح محفوظ میں درج شدہ ہیں‘ اس کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Abdullah bin 'Umar (RA): I heard the Prophet (ﷺ) saying. "Evil omen is in three things: The horse, the woman and the house."