باب : لڑائی سے نہ بھاگنے پر اور بعضوں نے کہا مر جانے پر بیعت کرنا
)
Sahi-Bukhari:
Fighting for the Cause of Allah (Jihaad)
(Chapter: To give a Bai'a for not to flee during a battle)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
کیوں کہ اللہ پاک نے سورہ فتح میں فرمایا ، بے شک اللہ مسلمانوں سے راضی ہو چکا ہے جب وہ درخت ( شجرۃ رضوان ) کے نیچے تیرے ہاتھ پر بیعت کر رہے تھے ۔
2958.
حضرت ابن عمر ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ (صلح حدیبیہ کے بعد) جب ہم دوسرے سال دوبارہ آئے تو ہم میں سے وہ شخص بھی اس درخت کی نشاندہی پر متفق نہ ہو سکے جس کے نیچے ہم نے بیعت کی تھی۔ اس (درخت) کا چھپ جانا بھی اللہ کی طرف سے رحمت تھا۔ (راوی حدیث نے کہا) ہم نے حضرت نافع سے پوچھا کہ آپ ﷺ نے ان (صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم أجمعین)سے کن امور پر بیعت لی تھی؟کیا موت پر بیعت کی تھی؟ انھوں نے فرمایا: (موت پر)نہیں، بلکہ صبر و استقامت پر بیعت لی تھی۔
تشریح:
1۔صلح حدیبیہ کے وقت حضرت عثمان ؓکے متعلق یہ افواہ پھیلی کہ کفار مکہ نے انھیں قتل کردیا ہے تو رسول اللہ ﷺنے اس خون ناحق کابدلہ لینے کے لیے ایک درخت کے نیچے تمام صحابہ کرام ؓ سے بیعت لی کہ اس خون ناحق کابدلہ لیے بغیر ہم واپس نہیں جائیں گے بلکہ کفار مکہ کے خلاف لڑتے رہیں گے۔اسے بیعت رضوان کا نام دیاجاتا ہے جس کا ذکر قرآن میں بھی ہے۔ 2۔جس درخت کے نیچے بیعت ہوئی اس کے متعلق حضرت عبداللہ بن عمر ؓنے فرمایا:آئندہ سال اس درخت کا ہم سے مخفی رہنابھی اللہ کی رحمت تھی کیونکہ اگر اس کی نشاندہی ہوجاتی تو ممکن تھا کہ اس کی وجہ سے کچھ لوگ فتنے میں مبتلا ہوجاتے اور جاہل لوگ اس کی پوجا پاٹ شروع کردیتے۔ ہمارے ہاں شرک کے اکثر مراکز اسی قسم کے توہمات کی پیداوار ہیں۔ 3۔واضح رہے کہ بیعت کی کئی قسمیں ہیں،مثلاً:بیعت اسلام،بیعت ہجرت اور بیعت جہاد وغیرہ۔رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ میں عورتوں سے دین پرثابت قدمی کی بیعت بھی لی تھی،لیکن رائج الوقت بیعت تصوف کا دین اسلام میں کوئی وجود نہیں۔
بیعت کے متعلق دوطرح کی روایات ہیں:ایک میں میدان جنگ سے نہ بھاگنے کی بیعت کا ذکر ہے اور دوسری میں موت پر بیعت لینے کا بیان ہے۔ان دونوں میں کوئی اختلاف نہیں کیونکہ موت پر بیعت کا مقصد یہ ہے کہ وہ دشمن کے مقابلے میں میدان جنگ سے نہیں بھاگیں گے اگرچہ ان پر موت واقع ہوجائے لہذا دونوں روایات کا ایک ہی مقصد ہے۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے آیت کریمہ سے اس امر پر استدلال کیا ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے صلح حدیبیہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صبر واستقامت پر قائم رہنے کی بیعت کی تھی۔"اللہ تعالیٰ نے ان پر اطمینان نازل کیا"یہ الفاظ بھی اسی بات پردلالت کرتے ہیں۔
کیوں کہ اللہ پاک نے سورہ فتح میں فرمایا ، بے شک اللہ مسلمانوں سے راضی ہو چکا ہے جب وہ درخت ( شجرۃ رضوان ) کے نیچے تیرے ہاتھ پر بیعت کر رہے تھے ۔
حدیث ترجمہ:
حضرت ابن عمر ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ (صلح حدیبیہ کے بعد) جب ہم دوسرے سال دوبارہ آئے تو ہم میں سے وہ شخص بھی اس درخت کی نشاندہی پر متفق نہ ہو سکے جس کے نیچے ہم نے بیعت کی تھی۔ اس (درخت) کا چھپ جانا بھی اللہ کی طرف سے رحمت تھا۔ (راوی حدیث نے کہا) ہم نے حضرت نافع سے پوچھا کہ آپ ﷺ نے ان (صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم أجمعین)سے کن امور پر بیعت لی تھی؟کیا موت پر بیعت کی تھی؟ انھوں نے فرمایا: (موت پر)نہیں، بلکہ صبر و استقامت پر بیعت لی تھی۔
حدیث حاشیہ:
1۔صلح حدیبیہ کے وقت حضرت عثمان ؓکے متعلق یہ افواہ پھیلی کہ کفار مکہ نے انھیں قتل کردیا ہے تو رسول اللہ ﷺنے اس خون ناحق کابدلہ لینے کے لیے ایک درخت کے نیچے تمام صحابہ کرام ؓ سے بیعت لی کہ اس خون ناحق کابدلہ لیے بغیر ہم واپس نہیں جائیں گے بلکہ کفار مکہ کے خلاف لڑتے رہیں گے۔اسے بیعت رضوان کا نام دیاجاتا ہے جس کا ذکر قرآن میں بھی ہے۔ 2۔جس درخت کے نیچے بیعت ہوئی اس کے متعلق حضرت عبداللہ بن عمر ؓنے فرمایا:آئندہ سال اس درخت کا ہم سے مخفی رہنابھی اللہ کی رحمت تھی کیونکہ اگر اس کی نشاندہی ہوجاتی تو ممکن تھا کہ اس کی وجہ سے کچھ لوگ فتنے میں مبتلا ہوجاتے اور جاہل لوگ اس کی پوجا پاٹ شروع کردیتے۔ ہمارے ہاں شرک کے اکثر مراکز اسی قسم کے توہمات کی پیداوار ہیں۔ 3۔واضح رہے کہ بیعت کی کئی قسمیں ہیں،مثلاً:بیعت اسلام،بیعت ہجرت اور بیعت جہاد وغیرہ۔رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ میں عورتوں سے دین پرثابت قدمی کی بیعت بھی لی تھی،لیکن رائج الوقت بیعت تصوف کا دین اسلام میں کوئی وجود نہیں۔
ترجمۃ الباب:
کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: "بلاشبہ اللہ ان اہل ایمان پر راضی ہو گیا، (جنھوں نے آپ کے ہاتھ پر درخت کے نیچے بیعت کی)۔ "
حدیث ترجمہ:
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے جویریہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر ؓ نے کہ (صلح حدیبیہ کے بعد) جب ہم دوسرے سال پھر آئے، تو ہم میں سے (جنہوں نے صلح حدیبیہ کے موقع پر آنحضرت ﷺ سے بیعت کی تھی) دو شخص بھی اس درخت کی نشان دہی پر متفق نہیں ہو سکے۔ جس کے نیچے ہم نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی تھی اور یہ صرف اللہ کی رحمت تھی۔ جویریہ نے کہا، میں نے نافع سے پوچھا، آنحضرت ﷺ نے صحابہ سے کس بات پر بیعت کی تھی، کیا موت پر لی تھی ؟ فرمایا کہ نہیں، بلکہ صبر و استقامت پر بیعت لی تھی۔
حدیث حاشیہ:
صلح حدیبیہ سے پہلے مکہ سے جب حضرت عثمان ؓ کے قتل کی افواہ آئی‘ تو آنحضرتﷺ نے اس ناحق خون کا بدلہ لینے کے لئے تمام صحابہ سے ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر بیعت لی تھی کہ اس ناحق خون کے بدلے کے لئے آخری دم تک کفار سے لڑیں گے۔ اس بیعت پر اللہ تعالیٰ نے اپنی رضا کا اظہار قرآن میں فرمایا تھا۔ اور یہ اس بیعت میں شریک ہونے والے تمام صحابہؓ کے لئے فخر اور دین دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہوسکتا تھا۔ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ پھر بعد میں جب ہم صلح کے سال عمرہ کی قضا کرنے آنحضرتﷺ کے ساتھ گئے تو ہم اس جگہ کی نشان دہی نہ کرسکے جہاں بیٹھ کر آپﷺ نے ہم سےعہد لیا تھا۔ پھر حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ یہ اسلام کی تاریخ کا ایک عظیم الشان واقعہ تھا اور یہ بھی ظاہر ہے کہ اس جگہ پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوا جہاں بیٹھ کر آنحضرتﷺ نے اپنے تمام صحابہ سے اللہ کے دین کے لئے اتنی اہم بیعت لی تھی۔ اس لئے ممکن تھا کہ اگر وہ جگہ ہمیں معلوم ہوتی تو امت کے کچھ لوگ اس کی وجہ سے فتنہ میں پڑ جاتے اور ممکن تھا کہ جاہل اور خوش عقیدہ قسم کے مسلمان اس کی پوجا پاٹ شروع کردیتے۔ اس لئے یہ بھی خدا کی بہت بڑی رحمت تھی کہ اس جگہ کے آثار و نشانات ہمارے ذہنوں سے بھلا دئیے۔ اور امت کے ایک طبقہ کو اللہ نے شرک میں مبتلا ہونے سے بچا لیا۔ شرک کے اکثر مراکز کا آغاز ایسے ہی توہمات کی بنا پر شروع ہوا ہے۔ ابتدا میں لوگ کچھ یادگاریں بناتے ہیں۔ بعد میں وہاں پوجا پاٹ شروع ہو جاتی ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Ibn 'Umar (RA): When we reached (Hudaibiya) in the next year (of the treaty of Hudaibiya), not even two men amongst us agreed unanimously as to which was the tree under which we had given the pledge of allegiance, and that was out of Allah's Mercy. (The sub narrator asked Naf'i, "For what did the Prophet (ﷺ) take their pledge of allegiance, was it for death?" Naf'i replied "No, but he took their pledge of allegiance for patience.")