باب: اس بارے میں کہ حائضہ کے ساتھ مباشرت کرنا (یعنی جماع کے علاوہ اس کے ساتھ لیٹنا بیٹھنا جائز ہے)۔
)
Sahi-Bukhari:
Menstrual Periods
(Chapter: Fondling a menstruating wife)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
304.
حضرت میمونہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ اپنی ازواج میں سے کسی کے ساتھ استراحت فرمانا، یعنی مل کر سونا چاہتے اور وہ حائضہ ہوتی تو آپ کے حکم سے وہ ازار باندھ لیتی۔ اس حدیث کو سفیان نے شیبانی سے بیان کیا ہے۔

ہم سے ابوالنعمان محمد بن فضل نے بیان کیا، انھوں نے کہا ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے بیان کیا، انھوں نے کہا ہم سے ابواسحاق شیبانی نے بیان کیا، انھوں نے کہا ہم سے عبداللہ بن شداد نے بیان کیا، انھوں نے کہا میں نے میمونہ ؓ سے سنا، انھوں نے کہا کہ جب نبی کریم ﷺ اپنی بیویوں میں سے کسی سے مباشرت کرنا چاہتے اور وہ حائضہ ہوتی، تو آپ کے حکم سے وہ پہلے ازار باندھ لیتیں۔ اور سفیان نے شیبانی سے اس کو روایت کیا ہے۔
حدیث حاشیہ:
ان تمام احادیث میں حیض کی حالت میں مباشرت سے عورت کے ساتھ لیٹنا بیٹھنا مراد ہے۔ منکرین حدیث کا یہاں جماع مراد لے کران احادیث کو قرآن کا معارض ٹھہرانا بالکل جھوٹ اور افترا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Maimuna (RA): Whenever Allah's Apostle (ﷺ) wanted to fondle any of his wives during the periods (menses), he used to ask her to wear an Izar.