باب : کسی ذمی کافر کو ناحق مار ڈالنا کیسا گناہ ہے؟
)
Sahi-Bukhari:
Jizyah and Mawaada'ah
(Chapter: The sin of one who kills an innocent person having a treaty with the Muslims)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
3166.
حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’جو شخص کسی عہد والے کو قتل کرے گا وہ جنت کی خوشبو تک نہیں پائے گا، حالانکہ جنت کی خوشبو چالیس برس کی مسافت تک پہنچتی ہوگی۔‘‘
تشریح:
1۔اگرچہ اس حدیث میں ’’ناحق‘‘ کے الفاظ نہیں ہیں لیکن قواعد شرعیہ کا یہی تقاضا ہے کہ اس سے مراد قتل ناحق ہے تاہم بعض روایات میں بغیرحق کی تصریح موجودہے، نیز سنن نسائی میں ہے:’’جس شخص نے کسی ذمی کو ناحق قتل کیا اس پر جنت حرام ہے۔‘‘ (سنن النسائي، القسامة، حدیث:4752) 2۔ مذکورہ شخص اس وقت تک جنت کی خوشبو نہیں پائے گا جب تک اپنے جرم کی سزانہ پالے یا اس سے مراد وہ شخص ہے جس نے جائز اور حلال خیال کرکے ذمی کو قتل کیا ہو۔ بہرحال یہ حدیث سخت وعید پر محمو ل ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ہم سے قیس بن حفص نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالواحد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے حسن بن عمرو نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے مجاہد نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، جس نے کسی ذمی کو (ناحق) قتل کیا وہ جنت کی خوشبو بھی نہ پا سکے گا۔ حالانکہ جنت کی خوشبو چالیس سال کی راہ سے سونگھی جا سکتی ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Abdullah bin 'Amr (RA): The Prophet (ﷺ) said, "Whoever killed a person having a treaty with the Muslims, shall not smell the smell of Paradise though its smell is perceived from a distance of forty years."