باب: اس بارے میں کہ حیض کا آنا اور اس کا ختم ہونا کیونکر ہے؟
)
Sahi-Bukhari:
Menstrual Periods
(Chapter: The beginning and the ending of menstrual periods)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
عورتیں حضرت عائشہ ؓ کی خدمت میں ڈبیا بھیجتی تھیں جس میں کرسف ہوتا۔ اس میں زردی ہوتی تھی۔ حضرت عائشہ ؓ فرماتیں کہ جلدی نہ کرو یہاں تک کہ صاف سفیدی دیکھ لو۔ اس سے ان کی مراد حیض سے پاکی ہوتی تھی۔ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کو معلوم ہوا کہ عورتیں رات کی تاریکی میں چراغ منگا کر پاکی ہونے کو دیکھتی ہیں تو آپ نے فرمایا کہ عورتیں ایسا نہیں کرتی تھیں۔ انھوں نے ( عورتوں کے اس کام کو ) معیوب سمجھاکیونکہ شریعت میں آسانی ہے۔ فقہاءنے استحاضہ کے مسائل میں بڑی باریکیاں نکالی ہیں مگر صحیح مسئلہ یہی ہے کہ عورت کو پہلے خون کا رنگ دیکھ لینا چاہئیے۔ حیض کا خون کالا ہوتا ہے اور پہچانا جاتا ہے۔ عورتوں کو اپنی حیض کی عادت کا بھی اندازہ کرلینا چاہئیے۔ اگر رنگ اور عادت دونوں سے تمیز نہ ہوسکے تو چھ یا سات دن حیض کے مقرر کرلے۔ کیونکہ اکثر مدت حیض یہی ہے اس میں نماز ترک کردے۔ جس پر جملہ مسلمانوں کا اتفاق ہے۔ مگر خوارج اس سے اختلاف کرتے ہیں جو غلط ہے۔
320.
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ کو استحاضے کا عارضہ تھا۔ انھوں نے نبی ﷺ سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: ’’یہ حیض نہیں بلکہ رگ کا خون ہے، لہذا جب حیض کی آمد ہو تو نماز ترک کر دو اور جب حیض ختم ہو جائے تو غسل کر کے نماز ادا کرو۔‘‘
تشریح:
1۔ ابتدائی معلق روایت کو امام مالک ؒ نے اپنی موطا (حدیث (90) میں موصولاً بیان کیا ہے۔ حافظ ابن حجر ؒ لکھتے ہیں کہ امکان حیض کے وقت تیزی کے ساتھ خون کی آمد اقبال حیض کی علامت ہے۔ اس پر علماء کا اتفاق ہے۔ البتہ ادبار (ختم ہونے) کے متعلق اختلاف ہے۔ بعض حضرات کا خیال ہے کہ داخل فرج میں رکھی ہوئی روئی اگر خشک نکل آئے تو یہ ادبار کی علامت ہے، لیکن بعض اوقات دوران حیض میں بھی وقفات کے وقت روئی خشک نکل آتی ہے، لہٰذا اسے ادبار کی علامت قرارنہیں دیا جا سکتا۔ جبکہ بعض حضرات کہتے ہیں کہ اگرروئی پر چونے جیسی سفید رطوبت لگی ہوتو یہ ادبار کی نشانی ہے۔ امام بخاری ؒ کا رجحان اسی طرف معلوم ہوتا ہے اور اس کی تائید حضرت عائشہ ؓ کے ارشاد سے بھی ہوتی ہے، سفید رطوبت کے متعلق امام مالک فرماتے ہیں کہ میں نے اس کے متعلق اپنی عورتوں سے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ ان کے ہاں یہ امر معروف ہے، وہ اس سے طہر کی پہچان کرتی ہیں۔ (فتح الباري:544/1) 2۔ حضرت زید بن ثابت ؓ کی حسنہ، عمرہ اور اُم کلثوم نامی چند ایک لڑکیاں ہیں۔ احادیث کی روایت میں حضرت اُم کلثوم ؓ کا نام ملتا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید اس روایت میں حضرت زید بن ثابت ؓ کی گمنام بیٹی یہی اُم کلثوم ہو۔ انھوں نے عورتوں کے کردار پر اس لیے اعتراض کیا کہ رات کے وقت خالص سفیدی کی تمیز نہیں ہو سکتی۔ عین ممکن ہے کہ وہ جسے طہر خیال کریں وہ طہر نہ ہو اور نماز ایام حیض میں طہر سے پہلے ادا کر لی جائے۔ (فتح الباري:544/1) 3۔ عورتیں رات کے وقت چراغ طلب کرنے کا اہتمام اس لیے کرتی تھیں، تاکہ انھیں اختتام حیض کا پتہ چل جائے، مبادا عشاء کی نماز قضا ہو جائے جب ان کا یہ اہتمام ادائیگی نماز کے پیش نظر تھا تو حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صاحبزادی کو یہ بات کیوں ناگوار معلوم ہوئی؟ بعض حضرات نے اس کا جواب دیا ہے کہ ان کے رات کے وقت چراغ جلانے کا اہتمام بلا وجہ تھا کیونکہ خون کی آمد تو ہاتھ کے چھونے سے معلوم ہو سکتی تھی لیکن یہ جواب درست نہیں کیونکہ ہاتھ کے چھونے سے حیض کے خون اور رطوبت فرج کے درمیان تمیز نہیں ہو سکتی۔ دراصل شریعت نے حیض کے متعلق زیادہ سختی نہیں کی ہے کہ اسے رات کے وقت چراغ جلا کر دیکھنے کا اہتمام کیا جائے، بلکہ سوتے وقت دیکھ لیا جائے، اگر منقطع ہو گیا تو غسل کر کے نماز عشاء ادا کر لی جائے اور اگر سوتے وقت منقطع ہوا تو روئی رکھ کر سو جانا چاہیے، صبح اٹھ کر اگر روئی کو خون لگا دیکھے تو حیض جاری ہے، اس کے ذمے کچھ نہیں ۔ اگر خون کا نشان وغیرہ نہیں ہے تو پھر غسل کر کے نماز فجر ادا کر لے۔ 4۔ احناف نے عورت کی عادت کو حیض کے اقبال و ادبار کا مدار ٹھہرایا ہے، جبکہ شوافع کے ہاں الوان (رنگوں ) کا اعتبار ہے۔ احناف کا کہنا ہے کہ الوان پر حیض کا مدار نہیں رکھا جا سکتا، کیونکہ صحت مند عورت جس کا مزاج معتدل ہواور غذا اور آب وہوا بھی معتدل ہو تو تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ خون کی رنگت سرخ ہوتی ہے، اس کجے برعکس اگر مزاج کی خرابی ہے، آب و ہوا معتدل نہیں اور گرم غذائیں استعمال کرتی ہے تو اس سے خون میں احترافی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے جس سے خون سیاہ ہو جاتا ہے اس لیے رنگوں کا کوئی اعتبار نہیں ہے، ہاں اگر کسی عورت کو عادت کے طور پر معلوم ہو جائے کہ اس کے خون کی رنگت سیاہ یا سرخ ہوتی ہے تو الگ بات ہے بہر حال حدیث سے عادات اور الوان دونوں کا پتہ چلتا ہے۔ اس کے متعلق استحاضے کے باب میں بحث ہو چکی ہے۔ واللہ أعلم۔

حدیث ترجمہ:

حدیث حاشیہ:

عورتیں حضرت عائشہ ؓ کے پاس ڈبیہ میں روئی بھیجتیں جس میں زردی ہوتی تھی، تو حضرت عائشہ ؓ ان سے فرماتیں: جلدی نہ کرو تا آنکہ چونے کی طرح سفیدی دیکھو۔ اس سے مراد حیض کی پاکی ہوتی تھی۔ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی بیٹی کو یہ بات معلوم ہوئی کہ عورتیں درمیان رات چراغ منگوا کر طہر دیکھتی ہیں تو انہوں نے فرمایا: پہلے عورتیں (صحابیات) ایسا نہ کرتی تھیں اور انہوں نے اسے معیوب خیال کیا۔
حدیث ترجمہ:
ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ بن ہشام بن عروہ سے، وہ اپنے باپ سے، وہ حضرت عائشہ ؓ سے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ کو استحاضہ کا خون آیا کرتا تھا۔ تو انھوں نے نبی کریم ﷺ سے اس کے متعلق پوچھا۔ آپ نے فرمایا کہ یہ رگ کا خون ہے اور حیض نہیں ہے۔ اس لیے جب حیض کے دن آئیں تو نماز چھوڑ دیا کر اور جب حیض کے دن گزر جائیں تو غسل کر کے نماز پڑھ لیا کر۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated ' Aisha (RA): Fatima bint Abi Hubaish used to have bleeding in between the periods, so she asked the Prophet (ﷺ) about it . He replied, "The bleeding is from a blood vessel and not the menses. So give up the prayers when the (real) menses begin and when it has finished, take a bath and start praying."