باب: جب مستحاضہ اپنے جسم میں پاکی دیکھے تو کیا کرے؟
)
Sahi-Bukhari:
Menstrual Periods
(Chapter: When a woman having bleeding in between her periods notices signs of cleanliness from her menses)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ غسل کرے اور نماز پڑھے اگرچہ دن میں تھوڑی دیر کے لیے ایسا ہوا ہو اور اس کا شوہر نماز کے بعد اس کے پاس آئے۔ کیونکہ نماز سب سے زیادہ عظمت والی چیز ہے۔
331.
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: نبی ﷺ نے (فاطمہ بنت ابی حبیش سے) فرمایا: ’’جب حیض کے ایام آئیں تو نماز چھوڑ دو اور جب حیض کے ایام گزر جائیں تو خون کو دھو ڈالو اور نماز ادا کرو۔‘‘
تشریح:
1۔ علامہ سندھی ؒ نے عنوان کا مقصد بایں الفاظ بیان کیا ہے کہ اس مقام پر طہر سے مرادخون حیض کا انقطاع ہے، مطلق خون کا بند ہونا مراد نہیں، کیونکہ کلام تو اس عورت سے متعلق ہے جو خون استحاضہ کی حالت سے دوچار ہو اور اس کا خون بند نہ ہورہاہو۔ (حاشیة السندی:205/1) حافظ ابن حجر ؒ کہتے ہیں: جب حیض کے خون سے استحاضہ کو تمیز کرسکے، توگواستحاضے کا خون جاری ہے، اسے طہر کہا گیا ہے۔ اس بات کا بھی احتمال ہے کہ مطلق خون بند ہونے کو طہر سے تعبیر کیا گیا ہو، لیکن سیاق کے اعتبارسے پہلے معنی زیادہ صحیح ہیں۔ (فتح الباري:555/1) مقصد یہ ہے کہ عورت جس وقت دیکھے کہ طہر شروع ہوگیا ہے، گواستحاضے کا خون آتا رہے تو فوراً غسل کرکے نماز شروع کردے۔ لیکن علامہ عینی ؒ نے اس سے واقعی طور پر انقطاع دم مرادلیا ہے۔ دم استحاضہ کوطہر قرار دینا صرف مجازی طور پر ممکن ہے جس کی یہاں کوئی ضرورت نہیں، اس لیے یہاں طہر کی تفسیر مطلق خون بند ہونے سے کی جائے گی۔ امام بخاری ؒ کا مطلب یہ ہے کہ خون بند ہوگیا ہے تو فوراً غسل کرکے نماز پڑھے، مزید وقت گزرنے کا انتظار نہ کرے۔ (عمد ة القاري:178/3) 2۔ حضرت ابن عباس ؓ کے اثر کو مصنف ابن ابی شیبہ (153/1) اوردارمی (805) میں موصولاً بیان کیا گیا ہے۔ جس کے الفاظ یہ ہیں کہ حضرت ابن سیرین ؒ نے حضرت ابن عباس ؒ سے مستحاضہ کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ جب بحرانی خون، یعنی حیض دیکھے تو نماز نہ پڑھے اور جب طہر دیکھے خواہ ایک لحظہ ہو، تو غسل کرکے نماز ادا کرے۔ خاوند کی مقاربت سے متعلق اثرابن عباس کو مصنف عبدالرزاق (310/1) میں حضرت عکرمہ کی سند سے بیان کیا گیا ہے، آپ نے فرمایا: اس سے مقاربت (ہم بستری) کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ابوداؤد میں ہے کہ ام حبیبہ ؓ کا خاوند استحاضے کی حالت میں اس سے مقاربت کرلیتا تھا۔ یہ حدیث صحیح ہے، بشرطیکہ حضرت عکرمہ کا حضرت ام حبیبہ سے سماع ثابت ہو۔ ( فتح الباري:556/1) 3۔ ابراہیم نخعی ؒ ، حکم اورامام زہری ؒ وغیرہ کا خیال ہے کہ مستحاضہ عورت سے جماع جائز نہیں۔ امام بخاری ؒ ان کی تردید فرمارہے ہیں کہ جب نماز پڑھنا جائز ہے تو خاوند کو اس سے صحبت کرنابطریق اولی جائز ہوگا۔ غالباً یہی وجہ ہے کہ امام بخاری ؒ نے اس کے لیے حدیث فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ کو مختصراً بیان کیا ہے جس میں صراحت ہے کہ مستحاضہ کو نماز پڑھنی چاہیے۔ حدیث مذکور پہلے گزر چکی ہے، تشریح کے لیے اس کی طرف مراجعت کی جائے۔

حدیث ترجمہ:

حدیث حاشیہ:

حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ (مستحاضہ کا جب خون بند ہو جائے تو) غسل کرے اور نماز پڑھے اگرچہ یہ بندش تھوڑی دیر کے لیے ہو۔ جب وہ نماز پڑھ سکتی ہے جس کی اہمیت بہت زیادہ ہے، تو اس کا شوہر بدرجہ اولیٰ اس کے پاس آ سکتا ہے۔
حدیث ترجمہ:
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، انھوں نے کہا ہم سے زہیر بن معاویہ نے بیان کیا، انھوں نے کہا ہم سے ہشام بن عروہ نے حضرت عائشہ ؓ سے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب حیض کا زمانہ آئے تو نماز چھوڑ دے اور جب یہ زمانہ گزر جائے تو خون کو دھو اور نماز پڑھ۔
حدیث حاشیہ:
یعنی جب مستحاضہ کے لیے غسل کرکے نماز پڑھنا درست ہوا تو خاوند کو اس سے صحبت کرنا توبطریق اولیٰ درست ہوگا۔ اس حدیث سے امام بخاری ؒ نے یہی ثابت کیا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated ' Aisha (RA): The Prophet (ﷺ) said to me, "Give up the prayer when your menses begin and when it has finished, wash the blood off your body (take a bath) and start praying."