قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍؓ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

3762. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ سَأَلْنَا حُذَيْفَةَ عَنْ رَجُلٍ قَرِيبِ السَّمْتِ وَالْهَدْيِ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى نَأْخُذَ عَنْهُ فَقَالَ مَا أَعْرِفُ أَحَدًا أَقْرَبَ سَمْتًا وَهَدْيًا وَدَلًّا بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ

صحیح بخاری:

کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت

تمہید کتاب (

باب: حضرت عبداللہ بن مسعود ؓکے فضائل کا بیان

)
تمہید باب

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

3762.

حضرت عبدالرحمان بن یزید سے روایت ہے، انھوں نے کہا: ہم نے حضرت حذیفہ  ؓ سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو نبی کریم ﷺ کے اخلاق وعادات اور طور طریقے کے بہت قریب ہو، تاکہ ہم اس سے کچھ حاصل کریں۔ حضرت حذیفہ بن یمان  ؓ نے فرمایا: میں نے نبی کریم کی سیرت وصورت اور عادات واخلاق میں حضرت عبداللہ بن مسعود  ؓ سے زیادہ قریب کسی کو نہیں دیکھا۔