الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15 1 صحيح البخاري: کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍؓ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3762. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ سَأَلْنَا حُذَيْفَةَ عَنْ رَجُلٍ قَرِيبِ السَّمْتِ وَالْهَدْيِ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى نَأْخُذَ عَنْهُ فَقَالَ مَا أَعْرِفُ أَحَدًا أَقْرَبَ سَمْتًا وَهَدْيًا وَدَلًّا بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ... صحیح بخاری : کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت (باب: حضرت عبداللہ بن مسعود ؓکے فضائل کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 3762. حضرت عبدالرحمان بن یزید سے روایت ہے، انھوں نے کہا: ہم نے حضرت حذیفہ ؓ سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو نبی کریم ﷺ کے اخلاق وعادات اور طور طریقے کے بہت قریب ہو، تاکہ ہم اس سے کچھ حاصل کریں۔ حضرت حذیفہ بن یمان ؓ نے فرمایا: میں نے نبی کریم کی سیرت وصورت اور عادات واخلاق میں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے زیادہ قریب کسی کو نہیں دیکھا۔ ... الموضوع: قرب ابن مسعود من النبي (السيرة) موضوع: حضرت عبداللہ بن مسعود کا نبی اکرمﷺ سے قریبی تعلق (سیرت) 2 صحيح البخاري: کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍؓ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3763. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِي الْأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَدِمْتُ أَنَا وَأَخِي مِنْ الْيَمَنِ فَمَكُثْنَا حِينًا مَا نُرَى إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَا نَرَى مِنْ دُخُولِهِ وَدُخُولِ أُمِّهِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح بخاری : کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت (باب: حضرت عبداللہ بن مسعود ؓکے فضائل کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 3763. حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں اور میرا بھائی یمن سے آئے۔ ہم کچھ مدت مدینہ طیبہ میں ٹھہرے تو ہم یہی خیال کرتے رہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نبی کریم ﷺ کے اہل بیت سے ہیں کیونکہ ہم ان کا اور ان کی والدہ کا نبی کریم ﷺ کے گھر میں آنا جانا دیکھتے تھے۔ ... الموضوع: قرب ابن مسعود من النبي (السيرة) موضوع: حضرت عبداللہ بن مسعود کا نبی اکرمﷺ سے قریبی تعلق (سیرت) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ قُدُومِ الأَشْعَرِيِّينَ وَأَهْلِ اليَمَنِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4384. حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمْتُ أَنَا وَأَخِي مِنْ الْيَمَنِ فَمَكَثْنَا حِينًا مَا نُرَى ابْنَ مَسْعُودٍ وَأُمَّهُ إِلَّا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ مِنْ كَثْرَةِ دُخُولِهِمْ وَلُزُومِهِمْ لَهُ... صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: قبیلہ اشعر اور اہل یمن کی آمد کابیان ) مترجم: BukhariWriterName 4384. حضرت ابو موسٰی اشعری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں اور میرا بھائی یمن سے آئے ہیں۔ ہم کچھ عرصہ (مدینہ طیبہ میں) ٹھہرے۔ ہم عبداللہ بن مسعود ؓ اور ان کی والدہ ماجدہ کو اہل بیت ہی سے گمان کرتے تھے کیونکہ یہ حضرات آپ ﷺ کے گھر بکثرت آتے جاتے اور آپ کے ہاں اکثر رہتے تھے۔ الموضوع: قرب ابن مسعود من النبي (السيرة) موضوع: حضرت عبداللہ بن مسعود کا نبی اکرمﷺ سے قریبی تعلق (سیرت) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَدَبِ (بَابٌ: فِي الهَدْيِ الصَّالِحِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6097. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي أُسَامَةَ: أَحَدَّثَكُمُ الأَعْمَشُ: سَمِعْتُ شَقِيقًا، قَالَ: سَمِعْتُ حُذَيْفَةَ، يَقُولُ: «إِنَّ أَشْبَهَ النَّاسِ دَلًّا وَسَمْتًا وَهَدْيًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَابْنُ أُمِّ عَبْدٍ، مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ إِلَى أَنْ يَرْجِعَ إِلَيْهِ، لاَ نَدْرِي مَا يَصْنَعُ فِي أَهْلِهِ إِذَا خَلاَ»... صحیح بخاری : کتاب: اخلاق کے بیان میں (باب: اچھے چال چلن کے بارے میں ) مترجم: BukhariWriterName 6097. حضرت حذیفہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ سب لوگوں میں سے اپنی چال ڈھال وضع قطع اور سیرت وکردار میں رسول اللہ ﷺ سے زیادہ مشابہت رکھنے والے حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ تھے۔ جب وہ اپنے گھر سے باہر نکلتے اور اس کے بعد دوبارہ اپنے گھر واپس آنے تک ان کا یہی حال رہتا لیکن جب وہ اکیلے گھر میں رہتے تو معلوم نہیں کیا کرتے تھے۔ ... الموضوع: قرب ابن مسعود من النبي (السيرة) موضوع: حضرت عبداللہ بن مسعود کا نبی اکرمﷺ سے قریبی تعلق (سیرت) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ جَوَازِ جَعْلِ الْإِذْنِ رَفْعُ حِجَابٍ أَوْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2169. حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ كِلَاهُمَا عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُوَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْنُكَ عَلَيَّ أَنْ يُرْفَعَ الْحِجَابُ وَأَنْ تَسْتَمِعَ سِوَادِي حَتَّى أَنْهَاكَ... صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: (دروازے کا) پردہ اٹھا نے یا اس طرح کی کسی اور علامت کو اجازت کے مترادف قرار دینا جا ئز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2169. عبدالوحد بن زیاد نے کہا: ہمیں حسن بن عبید اللہ نے حدیث بیان کی۔ کہا: ہمیں ابراہیم بن سوید نے حدیث سنائی کہا: میں نے عبدالرحمٰن بن یزید سے سنا، انھوں نے کہا: میں نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، کہہ رہے تھے رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ’’تمھا رے لیے میرے پاس آنے کی یہی اجازت ہے کہ حجاب اٹھا دیا جا ئے اور تم میرے راز کی بات سن لو، (یہ اجازت اس وقت تک ہے) حتی کہ میں تمھیں روک دوں‘‘ ... الموضوع: قرب ابن مسعود من النبي (السيرة) موضوع: حضرت عبداللہ بن مسعود کا نبی اکرمﷺ سے قریبی تعلق (سیرت) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ جَوَازِ جَعْلِ الْإِذْنِ رَفْعُ حِجَابٍ أَوْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2169.01. و حَدَّثَنَاه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: (دروازے کا) پردہ اٹھا نے یا اس طرح کی کسی اور علامت کو اجازت کے مترادف قرار دینا جا ئز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2169.01. عبداللہ بن ادریس نے حسن بن عبداللہ سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی۔ الموضوع: قرب ابن مسعود من النبي (السيرة) موضوع: حضرت عبداللہ بن مسعود کا نبی اکرمﷺ سے قریبی تعلق (سیرت) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ مِنْ فَضَائِلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2460. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، - وَاللَّفْظُ لِابْنِ رَافِعٍ قَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا، وقَالَ ابْنُ رَافِعٍ: حَدَّثَنَا - يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَدِمْتُ أَنَا وَأَخِي مِنَ الْيَمَنِ، فَكُنَّا حِينًا، «وَمَا نُرَى ابْنَ مَسْعُودٍ، وَأُمَّهُ إِلَّا مِنْ أَهْلِ بَيْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِنْ كَثْرَةِ دُخُولِهِمْ وَلُزُومِهِمْ لَهُ»... صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ اور ان کی والدہ ؓ کے فضائل ) مترجم: MuslimWriterName 2460. ابو زائدہ نے ابو اسحٰق سے، انھوں نے اسود بن یزید سے، انھوں نے حضرت موسی (اشعری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: میں اور میرا بھائی یمن سے آئے تو کچھ عرصہ ہم حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کی والدہ کو رسول اللہ ﷺ کے گھر بکثرت آنے جانے اور آپ کے ساتھ لگے رہنے کی وجہ سے، رسول اللہ ﷺ کے اہل بیت میں سے سمجھتے تھے۔ ... الموضوع: قرب ابن مسعود من النبي (السيرة) موضوع: حضرت عبداللہ بن مسعود کا نبی اکرمﷺ سے قریبی تعلق (سیرت) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ مِنْ فَضَائِلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2460.01. وحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، أَنَّهُ سَمِعَ الْأَسْوَدَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى، يَقُولُ: لَقَدْ قَدِمْتُ أَنَا وَأَخِي مِنَ الْيَمَنِ فَذَكَرَ بِمِثْلِهِ. صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ اور ان کی والدہ ؓ کے فضائل ) مترجم: MuslimWriterName 2460.01. یوسف نے ابواسحاق سے روایت کی کہ انھوں نے اسود کو یہ کہتے ہوئے سنا، میں نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، کہہ رہے تھے: میں اور میرا بھائی یمن سے آئے ،پھر اسی کے مانند بیان کی۔ الموضوع: قرب ابن مسعود من النبي (السيرة) موضوع: حضرت عبداللہ بن مسعود کا نبی اکرمﷺ سے قریبی تعلق (سیرت) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ مِنْ فَضَائِلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2460.02. حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا أُرَى أَنَّ عَبْدَ اللهِ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ، أَوْ مَا ذَكَرَ مِنْ نَحْوِ هَذَا... صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ اور ان کی والدہ ؓ کے فضائل ) مترجم: MuslimWriterName 2460.02. سفیان نے ابو اسحٰق سے، انھوں نے اسود سے، انھوں نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ،کہا: میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں یہ سمجھتا تھا کہ حضرت عبد اللہ (بن مسعود) رضی اللہ تعالیٰ عنہ اہل بیت میں سے ہیں یا انھوں نے اسی طرح (کے الفا ظ میں) بیان کیا۔ الموضوع: قرب ابن مسعود من النبي (السيرة) موضوع: حضرت عبداللہ بن مسعود کا نبی اکرمﷺ سے قریبی تعلق (سیرت) 10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍؓ) حکم: صحیح 3806. حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا مُوسَى يَقُولُ لَقَدْ قَدِمْتُ أَنَا وَأَخِي مِنْ الْيَمَنِ وَمَا نُرَى حِينًا إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَا نَرَى مِنْ دُخُولِهِ وَدُخُولِ أُمِّهِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَقَدْ رَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ... جامع ترمذی : كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں (باب: عبد اللہ بن مسعود ؓ کےمناقب ) مترجم: TrimziWriterName 3806. اسود بن یزید سے روایت ہے کہ انہوں نے ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ میں اور میرے بھائی دونوں یمن سے آئے تو ہم ایک عرصہ تک یہی سمجھتے رہے کہ عبداللہ بن مسعود ؓ اہل بیت ہی کے ایک فرد ہیں، کیوں کہ ہم انہیں اور ان کی والدہ کو کثرت سے نبی اکرم ﷺ کے پاس (ان کے گھرمیں) آتے جاتے دیکھتے تھے۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ اس سند سے یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ ۲۔ سفیان ثوری نے بھی اسے ابواسحاق سے روایت کیا ہے۔ ... الموضوع: قرب ابن مسعود من النبي (السيرة) موضوع: حضرت عبداللہ بن مسعود کا نبی اکرمﷺ سے قریبی تعلق (سیرت) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15