Sahi-Bukhari:
Merits of the Helpers in Madinah (Ansaar)
(Chapter: To love the Ansar is a sign of Faith)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
3784.
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’ایمان کی نشانی انصار سے محبت کرنا اور منافقت کی نشانی ان سے بغض رکھنا ہے۔‘‘
تشریح:
انصار نے رسول اللہ ﷺ اور مہاجرین کو رہنے کے لیے جگہ دی اور جان و مال سے ان کی مدد کی اس وجہ سے عرب کے دوسرے قبائل ان کے دشمن ہو گئے اس لیے رسول اللہ ﷺ نے ان سے بغض رکھنے سے ڈرایا اور ان سے محبت رکھنے کی رغبت دلائی۔ انصار کو جو خصوصیت اور عظمت حاصل ہوئی اس سے دوسروں کے دلوں میں بغض و حسد پیدا ہونا لازمی امر تھا اس لیے آپ نے ان سے محبت کرنے کو جزوایمان ٹھہرایا اور ان سے بغض رکھنے کو نفاق کی علامت قراردیا۔ ویسے تمام صحابہ کرام ؓ اس اعزاز واکرام میں برابر کے شریک ہیں لیکن انصار سے محبت کرنا ان کی ایک نمایاں خصوصیت ہے کیونکہ یہ حضرات اسلام کے اولین مددگار ہیں اس لحاظ سے ان کا بڑا درجہ اور عظم مرتبہ ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عبدالرحمن بن عبداللہ بن جبیر نے کہا اور ان سے حضرت انس بن مالک ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ایمان کی نشانی انصار سے محبت رکھنا ہے اور نفاق کی نشانی انصار سے بغض رکھنا ہے۔
حدیث حاشیہ:
انصار اسلام کے اولین مددگار ہیں اس لحاظ سے ان کا بڑا درجہ ہے پس جو انصار سے محبت رکھے گا اس نے اسلام کی محبت سے نور ایمان حاصل کرلیا اور جس نے ایسے بندگان الٰہی سے بغض رکھا اس نے اسلام سے بغض رکھا اس لیے کہ ایسی بری خصلت نفاق کی علامت ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Anas bin Malik (RA): The Prophet (ﷺ) said, "The sign of Belief is to love the Ansar, and the sign of hypocrisy is to hate the Ansar."