Sahi-Bukhari:
Virtues of the Qur'an
(Chapter: How the Divine Revelation used to be revealed and what was the first thing revealed)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
ابن عباس ؓ نے کہا کہ «المهيمن» امین کے معنی میں ہے۔ قرآن اپنے سے پہلے کی ہر آسمانی کتاب کا امانت دار اور نگہبان ہے۔تشریح:قرآن مجید کے مھین امانتدار نگہبان ہونے کا مطلب یہ ہے کہ پہلی کتابوں توراۃ‘زبور‘انجیل میں جو کچھ ان کے ماننے والوں نے تحریف کر ڈالی ہے قرآن مجید اس تحریف کی نشاندہی کر کےاصل مضمون کی طرف آگاہی بخشتا ہے ایک مثال سے یہ بات تو سمجھ میں آجائے گی توراۃ کا موجودہ کا بیان ہے کہ حضرت موسیٰ ؑ کا ہاتھ سفید اس لئے تھا کہ آپ کو ہاتھ میں برص کی بیماری لگ گئی تھی یہ بیان بالکل غلط ہے قرآن مجید نے اس غلط بیانی یک تردید کر کے تخرج بیضاء من غیر سوء‘‘ کے الفاظ مبارکہ میں حقیقت حال سے آگاہ کیا ہے یعنی حضرت موسیٰ کا ہاتھ بطور معجزہ سفید ہو جایا کرتا تھا اس میں کوئی بیماری نہیں لگی تھی توراۃ زبور انجیل کی ایسی بہت سی مثالیں بیان کی جا سکتی ہیں اس لحاظ سے قرآن مجید مھین یعنی صحف سابقہ کی اصلیت کا بھی نگہبان ہے وحی نازل ہونے کی تفصیلات پارہ اول میں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
4980.
سیدنا ابو عثمان (نہدی) سے روایت ہے : مجھے بتایا گیا کہ ایک مرتبہ حضرت جبریل ؑ نبی ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے باتیں کرنے لگے۔ اس وقت سیدنا ام سلمہ ؓ بھی آپ کے پاس موجود تھیں۔ آپ ﷺ نے ان سے پوچھا: ”یہ کون ہیں؟“ ام المومنین ؓ نے عرض کی: یہ دحیہ کلبی ہیں۔ جب وہ چلے گئے تو انھوں نے کہا : اللہ کی قسم! میں نے انھیں دحیہ کلبی ہی خیال کیا تھا حتیٰ کہ میں نے نبی ﷺ کا خطبہ سنا کہ آپ سیدنا جبریل ؑ کی خبر ذکر کر رہے تھے۔ (راوی حدیث معتمر کہتے ہیں : ) میرے والد نےابو عثمان سے پوچھا کہ آپ نے یہ حدیث کس سے سنی تھی؟ سیدنا اسامہ بن زید ؓ سے۔
تشریح:
1۔ حضرت وحیہ کلبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت خوبصورت صحابی تھے۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام جب آدمی کی صورت میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے تو حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صورت میں تشریف لاتے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے ایک سوار شخص کو دیکھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محو گفتگو تھا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو انھوں نے عرض کی: آپ کس سے گفتگو فرما رہے تھے؟ آپ نے فرمایا: ’’تم اسے کس سے تشبیہ دیتی ہو؟‘‘ انھوں نے کہا: دحیہ بن خلیفہ کلبی سے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ حضرت جبرئیل علیہ السلام تھے اور مجھے بنو قریظہ کی طرف جانے کا کہہ رہے تھے۔‘‘ 2۔ ان روایات سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فرشتہ وحی انسانی شکل میں ظاہر ہوا۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نےفرشتہ وحی کے آنے کی کیفیت کو بیان کیا ہے کہ وہ بعض اوقات انسانی شکل میں آتے تھے۔ واللہ اعلم۔ (فتح الباري:8/9)

حدیث ترجمہ:

حدیث حاشیہ:

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہا نے کہا: المھین امین کے معنی میں ہے۔ قرآن اپنے سے پہلی ہر آسمانی کتاب کا امین اور نگہبان ہے
وضاحت: قرآن کے نگہبان ہونے کا مطلب یہ ہے کی کتب سماویہ میں جو کچھ ان کے ماننے والوں نے تحریف کی ہے قرآن کریم اس کی نشاندہی کر کے اصل مضمون سے آگاہی بخشتا ہے مثلاً: موجودہ تورات میں ہے کہ موسٰی علیہ السلام کا ہاتھ برص کی بیماری کی وجہ سے سفید تھا جبکہ قرآن میں ہے کہ موسیٰ علیہ السلام کا ہاتھ بطور معجزہ سفید ہوجاتا تھا اور اس میں کوئی بیماری نہ تھی قرآن میں ہے۔ ”اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں داخل کرو کسی کے بغیر چمکتا ہوا نکلے گا۔“ اس اعتبار سے قرآن مجید ”مہیمن“ ہے۔ یعنی سابقہ کتب سماویہ کانگہبان اور پاسبان ہے واللہ اعلم۔
حدیث ترجمہ:
ہم سے موسی بن اسماعیل نے بیان کیا‘ کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے‘ کہا کہ میں نے اپنے والد سے سنا‘ ان سے ابو عثمان مہدی نے بیان کیا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ حضرت جبریل ؑ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے بات کرنے لگے۔ اس وقت ام المؤمنین ام سلمہ ؓ آپ کے پاس موجود تھیں آنحضرت ﷺ نے ان سے پوچھا کہ جانتی ہو یہ کون ہیں؟ یا اسی طرح کے الفاظ آپ نے فرمائے۔ ام المؤمنین نے کہا کہ دحیہ الکلبی ہیں، جب آپ کھڑے ہوئے حضرت ام سلمہ ؓ نے بیان کیا خدا کی قسم! اس وقت بھی میں انہیں دحیہ الکلبی سمجھتی رہی۔ آخر جب میں نے نبی کریم ﷺ کا خطبہ سنا جس میں آپ نے حضرت جبریل کے آنے کی خبر سنائی تب مجھے حال معلوم ہوا یا اسی طرح کے الفاظ بیان کئے۔ معتمر نے بیان کیا کہ میرے والد (سلیمان) نے کہا‘ میں نے ابو عثمان مہدی سے کہا کہ آپ نے یہ حدیث کس سے سنی تھی؟ انہوں نے بتایا کہ حضرت اسامہ بن زید ؓ سے۔
حدیث حاشیہ:
دحیہ الکلبی ایک خوبصورت صحابی تھے حضرت جبریل علیہ السلام جب آدمی کی صورت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے تو ان ہی کی صورت میں آیا کرتے تھے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abu 'Uthman (RA) : I was informed that Gabriel (ؑ) came to the Prophet (ﷺ) while Um Salama was with him. Gabriel (ؑ) started talking (to the Prophet). Then the Prophet (ﷺ) asked Um Salama, "Who is this?" She replied, "He is Dihya (al-Kalbi)." When Gabriel (ؑ) had left, Um Salama said, "By Allah, I did not take him for anybody other than him (i.e. Dihya) till I heard the sermon of the Prophet (ﷺ) wherein he informed about the news of Gabriel (ؑ)." The subnarrator asked Abu 'Uthman: From whom have you heard that? Abu 'Uthman said: From Usama bin Zaid.