قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابٌ: المُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ )

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

ترجمۃ الباب: فِيهِ أَبُو هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ

5395.   حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: كَانَ أَبُو نَهِيكٍ رَجُلًا أَكُولًا، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ» فَقَالَ: فَأَنَا أُومِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ

صحیح بخاری:

کتاب: کھانوں کے بیان میں

 

کتاب تمہید  (

باب: مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ( اور کافر سات آنتوں میں )

)
  باب تمہید

مترجم: شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

ترجمۃ الباب:

 اس باب میں ایک حدیث مرفوع حضرت ابو ہریرہ ؓسے مروی ہے

5395.   سیدنا عمرو بن دینار سے روایت ہے کہ ابو نہیک نامی شخص بسیار خور تھا تو اس سے حضرت ابن عمر عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ یہ سن کر ابو نہیک نے کہا: میں تو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہوں۔