باب : جس نے کفر پر مار کھانے، قتل کئے جانے اور ذلت کو اختیار کیا
)
Sahi-Bukhari:
(Statements made under) Coercion
(Chapter: Whoever preferred to be beaten killed and humiliated rather than to revert to Kufr)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
6943.
حضرت خباب بن ارت ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ سے اپنی حالت زار بیان کی جبکہ اس وقت آپ کعبے کے سائے میں اپنی چادر اوڑھے بیٹھے ہوئے تھے۔ ہم نے عرض کی: آپ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد کیوں نہیں مانگتے؟ آپ ہمارے لیے دعا کیوں نہیں کرتے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم سے پہلے جو لوگ تھے ان میں سے کسی ایک کو پکڑ لیا جاتا، زمین میں اس کے گڑھا کھود کر اس میں اسے بٹھا دیا جاتا، پھر آرا لایا جاتا اور اس کے سر پر رکھ کر اس کے دو ٹکڑے کر دیے جاتے اور لوہے کی کنگھیوں سے ان کے گوشت اور ہڈیوں کو الگ الگ کر دیا جاتا لیکن یہ آزمائشیں اسے اپنے دین سے برگشتہ نہ کرتی تھیں۔ اللہ کی قسم! یہ (اسلام کا) کام ضرور مکمل ہوگا حتی کہ صںعاء سے حضرت موت کا سفر کرنے والا شخص اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرے گا اور نہ بھیڑیے کے علاوہ بکریوں کو کسی سے خطرہ ہوگا لیکن تم لوگ جلدی کرتے ہو۔“
تشریح:
1۔ حضرت خباب بن ارت رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس وقت کافروں کے ہاتھوں گرفتار تھے۔ وہ انھیں طرح طرح کی تکلیفیں دیتے اور کفر میں واپس لوٹ جانے پر مجبور کرتے تھے۔ انھوں نے کفر پرمارپیٹ کو پسند کیا۔ ایسےحالات میں انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: آپ ہمارے لیے اللہ سے دعا کریں لیکن آپ نے انھیں صبرکرنے کی تلقین کی اور فرمایا: تم سے پہلے لوگ زیادہ سنگین حالات سے دوچار ہوتے تھے۔ مصائب وآلام کی رات ختم ہونے والی ہے، اس لیے تم جلدی سے کام نہ لو۔ 2۔ اس سے معلوم ہوا کہ اگر کسی کو کفر پرمجبور کیا جائے تو اسے رخصت پر عمل کرنے کے بجائے عزیمت کو اختیار کرنا چاہیے اور اگر کفر کے علاوہ کسی چیز پر مجبور کیا جائے تو اسے رخصت کو قبول کرنا چاہیے۔ گویا جبرواکراہ کی دو قسمیں ہین: ایک مُبَاح اور دوسری مُرَخّص، اس کی تفصیل ہم تعارفی نوٹ میں بیان کر آئے ہیں۔
حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سینے پر بھاری بھرکم پتھر رکھ کر انھیں کفر اختایر کرنے اور شرک کرنے کے متعلق مجبور کیا جاتا لیکن وہ اَحَد اَحَد کانعرہ لگا کر کفروشرک کاانکار کردیتے۔حضرت خباب بن ارت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مشرکین آگ کے الاؤمیں پھینک دیتے حتی کہ ان کے جسم کی چربی آگ کو ٹھنڈا کردیتی،لیکن کلمہ کفر زبان پر نہ لاتے۔ایسے حالات میں ان کے لیے رخصت پر عمل کرناجائز تھا لیکن انھوں نے عملی طور پر عزیمت کا مظاہرہ کیا۔ان کے علاوہ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے والدین حضرت یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور سمیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کفار کاعذاب کاعذاب سہتے ہوئے اللہ کو پیارے ہوگئے لیکن کفر کی بات یا شرک کا کام کرکے کافروں کا دل اور سینہ ٹھنڈا نہیں کیا۔بہرحال یہ تمام واقعات اسلامی تاریخ کاحصہ ہیں لیکن یہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی شرائط کے مطابق نہ تھے،اس لیے انھیں ذکر کرنے کے بجائے مذکورہ عنوان سے اس کی طرف اشارہ کردیا ہے۔(فتح الباری 12/395)
حضرت خباب بن ارت ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ سے اپنی حالت زار بیان کی جبکہ اس وقت آپ کعبے کے سائے میں اپنی چادر اوڑھے بیٹھے ہوئے تھے۔ ہم نے عرض کی: آپ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد کیوں نہیں مانگتے؟ آپ ہمارے لیے دعا کیوں نہیں کرتے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم سے پہلے جو لوگ تھے ان میں سے کسی ایک کو پکڑ لیا جاتا، زمین میں اس کے گڑھا کھود کر اس میں اسے بٹھا دیا جاتا، پھر آرا لایا جاتا اور اس کے سر پر رکھ کر اس کے دو ٹکڑے کر دیے جاتے اور لوہے کی کنگھیوں سے ان کے گوشت اور ہڈیوں کو الگ الگ کر دیا جاتا لیکن یہ آزمائشیں اسے اپنے دین سے برگشتہ نہ کرتی تھیں۔ اللہ کی قسم! یہ (اسلام کا) کام ضرور مکمل ہوگا حتی کہ صںعاء سے حضرت موت کا سفر کرنے والا شخص اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرے گا اور نہ بھیڑیے کے علاوہ بکریوں کو کسی سے خطرہ ہوگا لیکن تم لوگ جلدی کرتے ہو۔“
حدیث حاشیہ:
1۔ حضرت خباب بن ارت رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس وقت کافروں کے ہاتھوں گرفتار تھے۔ وہ انھیں طرح طرح کی تکلیفیں دیتے اور کفر میں واپس لوٹ جانے پر مجبور کرتے تھے۔ انھوں نے کفر پرمارپیٹ کو پسند کیا۔ ایسےحالات میں انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: آپ ہمارے لیے اللہ سے دعا کریں لیکن آپ نے انھیں صبرکرنے کی تلقین کی اور فرمایا: تم سے پہلے لوگ زیادہ سنگین حالات سے دوچار ہوتے تھے۔ مصائب وآلام کی رات ختم ہونے والی ہے، اس لیے تم جلدی سے کام نہ لو۔ 2۔ اس سے معلوم ہوا کہ اگر کسی کو کفر پرمجبور کیا جائے تو اسے رخصت پر عمل کرنے کے بجائے عزیمت کو اختیار کرنا چاہیے اور اگر کفر کے علاوہ کسی چیز پر مجبور کیا جائے تو اسے رخصت کو قبول کرنا چاہیے۔ گویا جبرواکراہ کی دو قسمیں ہین: ایک مُبَاح اور دوسری مُرَخّص، اس کی تفصیل ہم تعارفی نوٹ میں بیان کر آئے ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے اسماعیل نے، کہا ہم سے قیس نے بیان کیا، ان سے خباب بن الارت ؓ نے کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے اپنا حال زار بیان کیا۔ آنحضرت ﷺ اس وقت کعبہ کے سایہ میں اپنی چادر پر بیٹھے ہوئے تھے۔ ہم نے عرض کیا کیوں نہیں آپ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔ تم سے پہلے بہت سے نبیوں اور ان پر ایمان لانے والوں کا حال یہ ہوا کہ ان میں سے کسی ایک کو پکڑ لیا جاتا اور گڑھا کھود کر اس میں انہیں ڈال دیا جاتا پھر آرا لایا جاتا اور ان کے سر پر رکھ کر دو ٹکڑے کر ديے جاتے اور لوہے کے کنگھے ان کے گوشت اور ہڈیوں میں دھنسا ديے جاتے لیکن یہ آزمائشیں بھی انہیں اپنے دین سے نہیں روک سکتی تھیں۔ اللہ کی قسم اس اسلام کا کام مکمل ہوگا اور ایک سوار صنعاء سے حضرموت تک اکیلا سفر کرے گا اور اسے اللہ کے سوا اور کسی کا خوف نہیں ہوگا اور بکریوں پر سوابھیڑےئے کے خوف کے (اور کسی لوٹ وغیرہ کا کوئی ڈر نہ ہوگا) لیکن تم لوگ جلدی کرتے ہو۔
حدیث حاشیہ:
آپ کی یہ بشارت پوری ہوئی سارا عرب کافروں سے صاف ہو گیا۔ ترجمہ باب اس سے نکلا کہ خباب نے کفار کی تکالیف پر صبر کیا صرف شکوہ کیا مگر اسلام پر قائم رہے۔ آپ نے خباب کی درخواست پر فوراً بددعا نہ کی بلکہ صبر کی تلقین فرمائی۔ انبیاء کی یہی شان ہوتی ہے۔ آخر آپ کی پیشین گوئی حرف بہ حرف صحیح ثابت ہوئی اور آج اس چودہویں صدی کے خاتمہ پر عرب کا ملک امن کا ایک مثالی گہوارہ بنا ہوا ہے۔ یہ اسلام کی برکت ہے۔ اللہ اس حکومت سعودیہ کو ہمیشہ قائم دائم رکھے۔ آمین۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Khabbab bin Al-Art (RA) : We complained to Allah's Apostle (ﷺ) (about our state) while he was leaning against his sheet cloak in the shade of the Ka’bah. We said, "Will you ask Allah to help us? Will you invoke Allah for us?" He said, "Among those who were before you a (believer) used to be seized and, a pit used to be dug for him and then he used to be placed in it. Then a saw used to be brought and put on his head which would be split into two halves. His flesh might be combed with iron combs and removed from his bones, yet, all that did not cause him to revert from his religion. By Allah! This religion (Islam) will be completed (and triumph) till a rider (traveler) goes from San'a' (the capital of Yemen) to Hadramout fearing nobody except Allah and the wolf lest it should trouble his sheep, but you are impatient." (See Hadith No. 191, Vol. 5)