Sahi-Bukhari:
Interpretation of Dreams
(Chapter: Dreams in the daytime)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
اور ابن عون نے ابن سیرین سے نقل کیا کہ دن کے خواب بھی رات کے خواب کی طرح ہیں
7001.
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ ام حرام بنت ملحان ؓ کے ہاں تشریف لے جایا کرتے تھے، وہ حضرت عبادہ بن صامت ؓ کی بیوی تھیں۔ چنانچہ ایک دن آپ ان کے گھر تشریف لے گئے تو انہوں نے آپ کو کھانا پیش کیا او (عورتوں کی عادت کے مطابق) آپ ﷺ کے سر مبارک سے جوئیں نکالنے لگیں۔ اس دوران میں رسول اللہ ﷺ سو گئے، پھر بیدار ہوئے تو آپ مسکرا رہے تھے۔
دن یا رات کے خواب میں کوئی فرق نہیں۔ان دونوں کی حقیقت برابرہے اگرچہ حضرت جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے کہ قیلولے کے وقت آنے والے خواب کی تعبیر بہت جلد ظاہر ہوجاتی ہے۔(فتح الباری 12/488)
اور ابن عون نے ابن سیرین سے نقل کیا کہ دن کے خواب بھی رات کے خواب کی طرح ہیں
حدیث ترجمہ:
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ ام حرام بنت ملحان ؓ کے ہاں تشریف لے جایا کرتے تھے، وہ حضرت عبادہ بن صامت ؓ کی بیوی تھیں۔ چنانچہ ایک دن آپ ان کے گھر تشریف لے گئے تو انہوں نے آپ کو کھانا پیش کیا او (عورتوں کی عادت کے مطابق) آپ ﷺ کے سر مبارک سے جوئیں نکالنے لگیں۔ اس دوران میں رسول اللہ ﷺ سو گئے، پھر بیدار ہوئے تو آپ مسکرا رہے تھے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
ابن عون نے امام ابن سیرین سے نقل کیا ہے کہ دن کے خواب بھی رات کے خواب کی طرح ہیں۔
حدیث ترجمہ:
ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا‘ کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی‘ انہیں اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے اور انہوں نے حضرت انس بن مالک ؓ سے سنا کہ رسول اللہ ﷺ حضرت ام حرام بنت ملحان ؓ کے ہاں تشریف لے جایا کرتے تھے‘ وہ حضرت عبادہ بن صامت کے نکاح میں تھیں۔ ایک دن آپ ان کے یہاں گئے تو انہوں نے آپ کے سامنے کھانے کی چیزیں پیش کی اور آپ کا سر جھاڑنے لگیں۔ اس عرصہ میں آنحضرت ﷺ سو گئے پھر بیدار ہوئے تو آپ مسکرا رہے تھے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Anas bin Malik (RA): Allah's Apostle (ﷺ) used to visit Um Haram bint Milhan she was the wife of ' 'Ubadah bin As-Samit (RA). One day the Prophet (ﷺ) visited her and she provided him with food and started looking for lice in his head. Then Allah's Apostle (ﷺ) slept and afterwards woke up smiling.