Sahi-Bukhari:
Afflictions and the End of the World
(Chapter: )
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7102.
سیدنا ابو وائل سے روایت ہے انہوں نے کہا: سیدنا ابو موسٰی اشعری اور سیدنا ابو مسعود انصاری ؓ دونوں سیدنا عمار بن یاسر ؓ کے پاس گئے جبکہ انہیں سیدنا علی ؓ نے اہل کوفہ کی طرف بھیجا تھا کہ وہ انہیں مدد کے لیے نکلنے پر آمادہ کریں۔ ان دونوں نے (سیدنا عمار ؓ) کہا: جب سے تم مسلمان ہوئے ہو ہم نےکوئی بات اس سے زیادہ بری نہیں دیکھی جو تم اس کام میں جلد بازی دکھا رہے ہو۔ سیدنا عمار ؓ نے انہیں جواب دیا: میں نے بھی جب تم سے تم مسلمان ہوئے ہو تمہاری کوئی بات اس سے بری نہیں دیکھی جو تم اس کام میں دیر کر رہے ہو۔ سیدنا ابو مسعود ؓ نے سیدنا عمار اور سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ کو ایک ایک نیا جوڑا پہنایا، پھر وہ (تینوں مل کر) مسجد میں تشریف لے گئے۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے بدل بن محبر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ کو عمرو نے خبر دی کہ میں نے ابووائل سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ ابوموسیٰ اور ابو مسعود ؓ دونوں عمار بن یاسر ؓ کے پاس گئے جب انہیں علی ؓ نے اہل کوفہ کے پاس اس لیے بھیجا تھا کہ لوگوں کو لڑنے کے لیے تیار کریں۔ ابوموسیٰ اور ابومسعود ؓ دونوں عمار سے کہنے لگے جب سے تم مسلمانوں ہوئے ہو ہم نے کوئی بات اس سے زیادہ بری نہیں دیکھی جو تم اس کام میں جلدی کر رہے ہو۔ عمار ؓ نے جواب دیا میں نے بھی جب سے تم دونوں مسلمان ہوئے ہوئے تمہاری کوئی بات اس سے بری نہیں دیکھی جو تم اس کام میں دیر کر رہے ہو۔ ابومسعود ؓ نے عمار ؓ اور ابوموسیٰ ؓ دونوں کو ایک ایک کپڑے کا نیا جوڑا پہنایا پھر تینوں مل کر مسجد میں تشریف لے گئے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abu Wail (RA) : Abu Musa and Abii Mas'ud went to 'Ammar when 'Ali had sent him to Kufa to exhort them to fight (on 'Ali's side). They said to him, "Since you have become a Muslim, we have never seen you doing a deed more criticizable to us than your haste in this matter." 'Ammar said, "Since you (both) became Muslims, I have never seen you doing a deed more criticizable to me than your keeping away from this matter." Then Abu Mas'ud (RA) provided 'Ammar and Abu Musa (RA) with two-piece outfits to wear, and one of them went to the mosque (of Kufa).