باب : امام اور بادشاہ اسلام کی بات سننا اور ماننا واجب ہے جب تک وہ خلاف شرع اور گناہ کی بات کا حکم نہ دے
)
Sahi-Bukhari:
Judgments (Ahkaam)
(Chapter: To listen to and obey the Imam)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7142.
سیدنا انس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم بات سنو اور اطاعت کرو اگرچہ تم پرکسی ایسے حبشی کو حاکم اور سربراہ مقرر کردیا جائے جس ۔کا سر منقیٰ کی طرح چھوٹا ہو،“
تشریح:
1۔ادنیٰ سے ادنیٰ امیر کی اطاعت بھی ضروری ہے بشرط یہ کہ وہ معصیت ونافرمانی کا حکم نہ دے۔عرب لوگ نظام امارت نہیں جانتے تھے،اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اپنے امراء کی اطاعت اور فرمانبرداری کی رغبت دی ہے تاکہ وہ صلح اور جنگ دونوں حالتوں میں اپنے امراء کے تابع رہیں اور افراتفری پھیلا کر اسلام کے اتحاد کو پارہ پارہ نہ کریں۔2۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حبشی کے سرکو خشک انگور سے تشبیہ دی ہے ،اس سے مراد حقارت وکراہت میں مبالغہ ہے ،یعنی اگرایسا شخص بھی مقرر کردیاجائے تو اس کی اطاعت بھی ضر وری ہے۔اس سے مراد خلافت نہیں کیونکہ خلافت تو صرف قریش کا حق ہے بشرط یہ ک وہ دین کی سربلندی کا عزم کیے ہوئے ہوں اور حدود اللہ کو عملی طور پرنافذ کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔
حاکم وقت کی بات ماننا ضروری ہے لیکن اگر وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا حکم دے تو اس کا انکار کرنا بھی ضروری ہے۔حدیث میں ہے:"خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی بات نہ مانی جائے۔"(مسنداحمد 5/66)
سیدنا انس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم بات سنو اور اطاعت کرو اگرچہ تم پرکسی ایسے حبشی کو حاکم اور سربراہ مقرر کردیا جائے جس ۔کا سر منقیٰ کی طرح چھوٹا ہو،“
حدیث حاشیہ:
1۔ادنیٰ سے ادنیٰ امیر کی اطاعت بھی ضروری ہے بشرط یہ کہ وہ معصیت ونافرمانی کا حکم نہ دے۔عرب لوگ نظام امارت نہیں جانتے تھے،اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اپنے امراء کی اطاعت اور فرمانبرداری کی رغبت دی ہے تاکہ وہ صلح اور جنگ دونوں حالتوں میں اپنے امراء کے تابع رہیں اور افراتفری پھیلا کر اسلام کے اتحاد کو پارہ پارہ نہ کریں۔2۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حبشی کے سرکو خشک انگور سے تشبیہ دی ہے ،اس سے مراد حقارت وکراہت میں مبالغہ ہے ،یعنی اگرایسا شخص بھی مقرر کردیاجائے تو اس کی اطاعت بھی ضر وری ہے۔اس سے مراد خلافت نہیں کیونکہ خلافت تو صرف قریش کا حق ہے بشرط یہ ک وہ دین کی سربلندی کا عزم کیے ہوئے ہوں اور حدود اللہ کو عملی طور پرنافذ کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے مسدد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے ابوالتیاح نے اور ان سے انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سنو اور اطاعت کرو، خواہ تم پر کسی ایسے حبشی غلام کو ہی عامل بنایا جائے جس کا سرمنقیٰ کی طرح چھوٹا ہو۔
حدیث حاشیہ:
یعنی ادنیٰ حاکم کی بھی اطاعت ضروری ہے بشرطیکہ معصیت الٰہی کا حکم نہ دیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Anas bin Malik (RA):
Allah's Apostle (ﷺ) said, "You should listen to and obey, your ruler even if he was an Ethiopian (black) slave whose head looks like a raisin."