Sahi-Bukhari:
Judgments (Ahkaam)
(Chapter: Whoever gave judgements of Li'an in the mosque)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
اور عمر ؓ نے مسجد نبوی کے منبر کے پاس لعان کرادیا اور شریح قاضی اور شعبی اور یحییٰ بن یعمر نے مسجد میں فیصلہ کیا اور مروان نے زید بن ثابت کو مسجد میں منبر نبوی کے پاس قسم کھانے کا حکم دیا اور امام حسن بصری اور زرارہ بن اوفیٰ دونوں مسجد کے باہر ایک دالان میں بیٹھ کر قضا کا کام کیا کرتے تھے۔ ابن ابی شیبہ کی روایت میں ہے کہ عین مسجد میں بیٹھ کر وہ فیصلے کرتے تھے۔
7165.
سیدنا سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میری عمر پندرہ سال تھی کہ میں نے دو لعان کرنے والوں کو دیکھا، پھر ان دونوں کے درمیان جدائی کرا دی گئی تھی.
(رَحَبَةُ) مسجد کے دروازے کے سامنے والے وسیع میدان کو کہتے ہیں جو اس سے الگ نہیں ہوتا۔ وہ مسجد کے حکم میں ہےچنانچہ ایک روایت میں ہے حضرت حسن بصری اور زرارہ بن اوفی رحمۃ اللہ علیہ مسجد ہی میں فیصلے کرتے تھے۔(فتح الباری:13/193)
اور عمر ؓ نے مسجد نبوی کے منبر کے پاس لعان کرادیا اور شریح قاضی اور شعبی اور یحییٰ بن یعمر نے مسجد میں فیصلہ کیا اور مروان نے زید بن ثابت کو مسجد میں منبر نبوی کے پاس قسم کھانے کا حکم دیا اور امام حسن بصری اور زرارہ بن اوفیٰ دونوں مسجد کے باہر ایک دالان میں بیٹھ کر قضا کا کام کیا کرتے تھے۔ ابن ابی شیبہ کی روایت میں ہے کہ عین مسجد میں بیٹھ کر وہ فیصلے کرتے تھے۔
حدیث ترجمہ:
سیدنا سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میری عمر پندرہ سال تھی کہ میں نے دو لعان کرنے والوں کو دیکھا، پھر ان دونوں کے درمیان جدائی کرا دی گئی تھی.
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
سیدنا عمر ؓ نے مسجد میں منبر نبوی کے پاس لعان کروادیا تھا۔ قاضی شریح ،امام شعبی اور یحییٰ بن یعمر نے مسجد میں فیصلے کیے، نیز مروان نے سیدنا زید بن ثابت ؓ کو مسجد نبوی میں منبر کے پاس قسم اُٹھانے کے متعلق کہا۔ امام حسن بصری اور زرارہ بن اوفی دونوں مسجد کے باہر ایک دلان میں بیٹھ کر فیصلے کیا کرتے تھے
حدیث ترجمہ:
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، ان سے سفیان نے بیان کیا، ان سے زہری نے بیان کیا، ان سے سہل بن سعدص نے بیان کیا کہ میں نے دو لعان کرنے والوں کو دیکھا۔ میں اس وقت پندرہ سال کا تھا اور ان دونوں کے درمیان جدائی کرا دی گئی تھی۔
حدیث حاشیہ:
سہل بن سعد ساعدی انصاری ہیں یہ آخری صحابی ہیں جو مدینہ میں فوت ہوئے سال وفات سنہ 91ھ ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Sahl bin Sa'd (RA) : I witnessed a husband and a wife who were involved in a case of Lian. Then (the judgment of) divorce was passed. I was fifteen years of age, at that time.