Sahi-Bukhari:
Judgments (Ahkaam)
(Chapter: The Bai'a given by women)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
اس کو ابن عباسؓ نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے تشریح:حدیث باب میں یہ سلسلہ بیعت لفظ بین ایدیکم وارجلکم آیا ہے وہ اس لیے کہ اکثر گناہ ہاتھ اور پاؤں سے صادر ہوتے ہیں ۔ اس لیے افتراءمیں انہی کا بیان کیا ۔ بعضوں نے کہا یہ محاورہ ہے جیسے کہتے ہیں بما کسبت ایدیکم اور پاؤں کا ذکر محض تاکید کے لیے ہے۔ بعضوں نے کہا بین ایدیکم وارجلکم سے قلب مراد ہے ۔ افتراءپہلے قلب سے کیا جاتا ہے ۔ آدمی دل میں اس کی نیت کرتا ہے پھر زبان سے نکالتا ہے ۔ حدیث ذیل کا تعلق ترجمہ باب سے سمجھ میں نہیں آتا مگر امام بخاری کی باریک بینی اللہ اکبر ہے یہ کہ شرطیں سورہ ممتحنہ میں قرآن مجید میں عورتوں کے باب میں مذکور ہیںیا ایھا النبی اذا جاءک المؤمنات یبا یعنک علی ان لا یشرکن با للہ شیئا اخیر تک تو امام بخاری نے عبادہ کی حدیث بیان کر کے اس آیت کے طرف اشارہ کیا جس میں صراحتاً عورتوں کا ذکر ہے ۔ بعضوں نے کہا امام بخااری نے اپنی عادت کے موافق اس حدیث کے دوسرے طریق کی طرف اشارہ کیا ۔ اس میں صاف یوں مذکور ہے کہ عبادہ نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے ان شرطوں پر بیعت لی جن پر عورتوں سے بیعت کی کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گی ‘ چوری نہ کریں گی ۔ حدیث دوم میں عورتوں سے بیعت کرنا مذکور ہے ۔ نسائی اور طبری کی روایت میں یوں ہے امیمہ بنت رقیقہؓ کئی عورتوں کے ساتھ آنحضرت ﷺ کے پاس گئی ۔ کہنے لگی ہاتھ لائیے ہم آپ سے مصافحہ کریں ۔ آپ نے فرما یا میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا ۔ یحییٰ بن سلام نے اپنی تفسیر میں شعبی سے نکلا کہ عورتیں کپڑا رکھ کر آپ کا ہاتھ تامتیں یعنی بیعت کے وقت ۔
7214.
سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ نبی ﷺ عورتوں سے زبانی طور پر اس آیت کے احکام کی بیعت لیتے تھے: وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی۔ نیز انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ کبھی کسی عورت کا ہاتھ انہیں چھوا سوائے اس عورت کے جس کے آپ مالک تھے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید کے وقت عورتوں کے پاس آئے اور سورہ ممتحنہ کی آیت بیعت تلاوت کی پھر فرمایا:" کیا تم اس کی پابندی کروگی۔؟ان میں سے ایک عورت نے کہا:ہاں ہم اس پر پابند رہیں گی۔(صحیح البخاری العیدین حدیث979)
اس کو ابن عباسؓ نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے تشریح:حدیث باب میں یہ سلسلہ بیعت لفظ بین ایدیکم وارجلکم آیا ہے وہ اس لیے کہ اکثر گناہ ہاتھ اور پاؤں سے صادر ہوتے ہیں ۔ اس لیے افتراءمیں انہی کا بیان کیا ۔ بعضوں نے کہا یہ محاورہ ہے جیسے کہتے ہیں بما کسبت ایدیکم اور پاؤں کا ذکر محض تاکید کے لیے ہے۔ بعضوں نے کہا بین ایدیکم وارجلکم سے قلب مراد ہے ۔ افتراءپہلے قلب سے کیا جاتا ہے ۔ آدمی دل میں اس کی نیت کرتا ہے پھر زبان سے نکالتا ہے ۔ حدیث ذیل کا تعلق ترجمہ باب سے سمجھ میں نہیں آتا مگر امام بخاری کی باریک بینی اللہ اکبر ہے یہ کہ شرطیں سورہ ممتحنہ میں قرآن مجید میں عورتوں کے باب میں مذکور ہیں یا ایھا النبی اذا جاءک المؤمنات یبا یعنک علی ان لا یشرکن با للہ شیئا اخیر تک تو امام بخاری نے عبادہ کی حدیث بیان کر کے اس آیت کے طرف اشارہ کیا جس میں صراحتاً عورتوں کا ذکر ہے ۔ بعضوں نے کہا امام بخااری نے اپنی عادت کے موافق اس حدیث کے دوسرے طریق کی طرف اشارہ کیا ۔ اس میں صاف یوں مذکور ہے کہ عبادہ نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے ان شرطوں پر بیعت لی جن پر عورتوں سے بیعت کی کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گی ‘ چوری نہ کریں گی ۔ حدیث دوم میں عورتوں سے بیعت کرنا مذکور ہے ۔ نسائی اور طبری کی روایت میں یوں ہے امیمہ بنت رقیقہؓ کئی عورتوں کے ساتھ آنحضرت ﷺ کے پاس گئی ۔ کہنے لگی ہاتھ لائیے ہم آپ سے مصافحہ کریں ۔ آپ نے فرما یا میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا ۔ یحییٰ بن سلام نے اپنی تفسیر میں شعبی سے نکلا کہ عورتیں کپڑا رکھ کر آپ کا ہاتھ تامتیں یعنی بیعت کے وقت ۔
حدیث ترجمہ:
سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ نبی ﷺ عورتوں سے زبانی طور پر اس آیت کے احکام کی بیعت لیتے تھے: وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی۔ نیز انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ کبھی کسی عورت کا ہاتھ انہیں چھوا سوائے اس عورت کے جس کے آپ مالک تھے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
اس مضمون کو سیدنا ابن عباس ؓ نے نبی ﷺ سے بیان کیا ہے
حدیث ترجمہ:
ہم سے محمود بن غیلان نے بیان کیا‘ کہا ہم سے عبد الرزاق بن ہمام نے بیان کیا‘ کہا ہم کو معمر نے خبر دی‘ انہیں زہری نے‘ انہیں عروہ نے اور ان سے عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ عورتوں سے زبانی اس آیت کے احکام کی بیعت لیتے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی آخر آیت تک۔ بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ نے کبھی کسی عورت کا ہاتھ نہیں چھوا‘ سوا اس عورت کے جو آپ کی لونڈی ہو۔
حدیث حاشیہ:
یا آپ کی بیوی ہو۔ ان سب سے غیر عورتیں مراد ہیں۔ بیعت میں بھی آپ نے ان کا ہاتھ نہیں چھوا۔ نسائی اور طبرانی کی روایت میں یوں ہے۔ امیمہ بنت رقیقہ کئی عورتوں کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئئی اور مصافحہ کے لیے کہا۔ آپ نے فرمایا کہ میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated ' Aisha (RA) : The Prophet (ﷺ) used to take the Pledge of allegiance from the women by words only after reciting this Holy Verse:--(60.12) "..that they will not associate anything in worship with Allah." (60.12) And the hand of Allah's Apostle (ﷺ) did not touch any woman's hand except the hand of that woman his right hand possessed. (i.e. his captives or his lady slaves).