کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں اور جهميہ وغیرہ کی تردید
(
باب : اللہ کے ناموں کے وسیلہ سے مانگنا اور ان کے ذریعہ پناہ چاہنا
)
Sahi-Bukhari:
Oneness, Uniqueness of Allah (Tawheed)
(Chapter: Asking Allah with His Names and seeking refuge with them)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7398.
سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نےکہا: لوگوں نے عرض کی: اللہ کے رسول! یہاں کچھ لوگ ہیں جن کا زمانہ شرک کے قریب ہے۔ وہ ہمارے پاس گوشت لے کر آتے ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ انہوں ںے ذبح کے وقت اللہ کا نام لیا تھا یا نہیں؟ (تو کیا ہم اسے کھا سکتے ہیں؟) آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اللہ کا نام لے کر اسے کھا لیا کرو۔“ یہ روایت بیان کرنے میں محمد بن عبدالرحمن، عبدالعزیز بن محمد دراوردی اور اسامہ بن حفص نے ابو خالد کی متابعت کی ہے۔
تشریح:
1۔صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کے عرض کرنے کا مطلب یہ تھا کہ لوگ نئے نئے مسلمان ہوئے ہیں اور ابھی ذبح وغیرہ کے احکام سے اچھی طرح واقف نہیں ہیں، ممکن ہے کہ وہ ذبح کرتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام نہ لیتے ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مسلمانوں کے متعلق اچھا گمان کرنا چاہیے کہ وہ ذبح کرتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام لیتے ہوں گے تاہم استعمال کرنے ولے کوچاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کانام لے کر اسے کھالے۔‘‘ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ جس جانور کو ذبح کرتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام نہ لیا گیا ہو وہ بسم اللہ پڑھ کر کھا لینا جائز ہے۔ ارشادباری تعالیٰ ہے: ’’جس پر (ذبح کے وقت) اللہ کا نام ذکر نہ کیا گیا ہو اسے مت کھاؤ۔‘‘(الأنعام 121) 2۔اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کے طفیل اللہ تعالیٰ کو پکارنے کا یاک اور انداز بیان ہوا ہے کہ ذبح کرتے اور کھاتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام لینا چاہیے، اس میں خیروبرکت کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اسی مقصد کے لیے مذکورہ حدیث بیان کی ہے۔ احکام ذبح بیان کرنا مقصود نہیں ہیں۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ہم سے یوسف بن موسیٰ نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا ہم سے ابو خالد احمر نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا کہ میں نے ہشام بن عروہ سنا‘ وہ اپنے والد (عروہ بن زبیر) سے بیان کرتے تھے کہ ان سے ام المومنین عائشہ صدیقہ ؓ نے بیان کیا کہ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ! وہاں کے قبیلے ابھی حال ہی میں اسلام لائے اور وہ ہمیں گوشت لا کر دیتے ہیں۔ ہمیں یقین نہیں ہوتا کہ ذبح کرتے وقت انہوں نے اللہ کا نام بھی لیا تھا یا نہیں (تو کیا ہم اسے کھا سکتے ہیں؟) آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ تم اس پر اللہ کا نام لے کر اسے کھا لیا کرو۔ اس روایت کی متابعت محمد بن عبد الرحمن دراوردی اور اسامہ بن حفص نے کی۔
حدیث حاشیہ:
برکت اور حلت اور مدد کے لیے اللہ کا نام استعمال کرنا ثابت ہوا‘ یہی باب سے مناسبت ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated ' Aisha (RA) : The people said to the Prophet (ﷺ) , "O Allah's Apostle (ﷺ) ! Here are people who have recently embraced Islam and they bring meat, and we do not know whether they had mentioned Allah's Name while slaughtering the animals or not." The Prophet (ﷺ) said, "You should mention Allah's Name and eat."