کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں اور جهميہ وغیرہ کی تردید
(
باب: مشیت اور ارادہ خداوندی کا بیان
)
Sahi-Bukhari:
Oneness, Uniqueness of Allah (Tawheed)
(Chapter: (Allah’s) Wish and Will)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
اور اللہ نے(سورۃ انفطرت میں)فرمایا”تم کچھ نہیں چاہ سکتے جب تک اللہ نہ چاہے“اور(سورۃ آل عمران میں)فرمایا کہ”وہ اللہ جسے چاہتا ہے ملک دیتا ہے“اور(سورۃ الکہف میں)فرمایا”اور تم کسی چیز کے متعلق یہ نہ کہو کہ میں کل یہ کام کرنے والا ہوں مگر یہ کہ اللہ چاہے“اور(سورۃ قصص میں)فرمایا کہ”آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں دے سکتے، البتہ اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے“سعید بن مسیب نے اپنے والد سے کہا کہ جناب ابوطالب کے بارے میں یہ آیت مذکورہ نازل ہوئی۔ اور(سورۃ البقرہ میں)فرمایا کہ”اللہ تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے اور تمہارے ساتھ تنگی نہیں چاہتا۔‘‘ تشریح:اس باب کو لانے سے امام بخاری کی غرض یہ ہے کہ مشیت اور ارادہ دونوں ثابت کریں کیونکہ دونوں ایک ہی ہیں جب کہ آیت قرآنی لما فعال لما یرید اور فعل اللہ مایشاء سے ثابت ہوتا ہے مذکورہ آیات سے مشیت الٰہی اور ارادہ دونوں کو ایک ہی ثابت کیا گیا ہے۔
7476.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: جب نبی ﷺ کے پاس کوئی سائل یا ضرورت مند آتا تو فرماتے: ”اس کے متعلق سفارش کرو تمہیں ثواب دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ اپنے رسول کی زبان سے عہد جاری کرتا ہے چاہتا ہے۔“
تشریح:
1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اُمت کے لیے انتہائی خیر خواہ اور ہمدرد تھے، ہرموقع پر اُمت کی فلاح وبہبود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش نظر ہوتی حتی کہ بعض کام جنھیں عام انسان معمولی خیال کرتا اس کے متعلق بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم رہنمائی فرماتے تاکہ لوگ حصول ثواب میں شریک ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ تصور نہیں کیا جا سکتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کی حق تلفی کریں گے لیکن اس کے باوجود اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کوسفارش کرنے کی تلقین کرتے تاکہ وہ سفارش کے نتیجے میں ثواب کے حقدار ٹھہریں۔ 2۔اس حدیث میں مشیت الٰہی کا واضح اظہار ہے کہ اللہ تعالیٰ جب چاہتا ہے میری زبان سے عطیہ دینے کے الفاظ نکلوا دیتا ہے ان الفاظ کے نکلتے ہی سفارش کرنے والے مفت میں ثواب حاصل کر لیتے ہیں اگرچہ ان کی سفارش مشیت الٰہی پر اثر انداز نہیں ہوتی بلکہ اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے ہو کر رہتا ہے۔ کوئی چیز اس کی مشیت کے لیے رکاوٹ نہیں بنتی۔ تمام اسباب اس کی مشیت کے تحت ہیں۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اسی بات کو ثابت کرنے کےلیے یہ حدیث لائے ہیں۔ واللہ أعلم۔
اور اللہ نے (سورۃ انفطرت میں) فرمایا ”تم کچھ نہیں چاہ سکتے جب تک اللہ نہ چاہے“ اور (سورۃ آل عمران میں) فرمایا کہ ”وہ اللہ جسے چاہتا ہے ملک دیتا ہے“ اور (سورۃ الکہف میں) فرمایا”اور تم کسی چیز کے متعلق یہ نہ کہو کہ میں کل یہ کام کرنے والا ہوں مگر یہ کہ اللہ چاہے“ اور (سورۃ قصص میں) فرمایا کہ ”آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں دے سکتے، البتہ اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے“ سعید بن مسیب نے اپنے والد سے کہا کہ جناب ابوطالب کے بارے میں یہ آیت مذکورہ نازل ہوئی۔ اور (سورۃ البقرہ میں) فرمایا کہ ”اللہ تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے اور تمہارے ساتھ تنگی نہیں چاہتا۔‘‘ تشریح:اس باب کو لانے سے امام بخاری کی غرض یہ ہے کہ مشیت اور ارادہ دونوں ثابت کریں کیونکہ دونوں ایک ہی ہیں جب کہ آیت قرآنی لما فعال لما یرید اور فعل اللہ مایشاء سے ثابت ہوتا ہے مذکورہ آیات سے مشیت الٰہی اور ارادہ دونوں کو ایک ہی ثابت کیا گیا ہے۔
حدیث ترجمہ:
سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: جب نبی ﷺ کے پاس کوئی سائل یا ضرورت مند آتا تو فرماتے: ”اس کے متعلق سفارش کرو تمہیں ثواب دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ اپنے رسول کی زبان سے عہد جاری کرتا ہے چاہتا ہے۔“
حدیث حاشیہ:
1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اُمت کے لیے انتہائی خیر خواہ اور ہمدرد تھے، ہرموقع پر اُمت کی فلاح وبہبود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش نظر ہوتی حتی کہ بعض کام جنھیں عام انسان معمولی خیال کرتا اس کے متعلق بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم رہنمائی فرماتے تاکہ لوگ حصول ثواب میں شریک ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ تصور نہیں کیا جا سکتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کی حق تلفی کریں گے لیکن اس کے باوجود اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کوسفارش کرنے کی تلقین کرتے تاکہ وہ سفارش کے نتیجے میں ثواب کے حقدار ٹھہریں۔ 2۔اس حدیث میں مشیت الٰہی کا واضح اظہار ہے کہ اللہ تعالیٰ جب چاہتا ہے میری زبان سے عطیہ دینے کے الفاظ نکلوا دیتا ہے ان الفاظ کے نکلتے ہی سفارش کرنے والے مفت میں ثواب حاصل کر لیتے ہیں اگرچہ ان کی سفارش مشیت الٰہی پر اثر انداز نہیں ہوتی بلکہ اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے ہو کر رہتا ہے۔ کوئی چیز اس کی مشیت کے لیے رکاوٹ نہیں بنتی۔ تمام اسباب اس کی مشیت کے تحت ہیں۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اسی بات کو ثابت کرنے کےلیے یہ حدیث لائے ہیں۔ واللہ أعلم۔
ترجمۃ الباب:
ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”تو جسے چاہے بادشاہی دیتا ہے۔“ ”اور تم وہی کچھ چاہ سکتے ہو جو اللہ چاہے۔“ ”کسی چیز کے متعلق کبھی یہ نہ کہنا کہ میں کل یہ ضرور کروں گا مگر یہ کہ اللہ چاہے۔“ ”(اے نبی!) بے شک آپ ہدایت نہیں دے سکتے جسے آپ چاہیں بلکہ اللہ ہی ہدایت دیتا ہے جس کو چاہے۔“
حدیث ترجمہ:
ہم سے محمد بن العلاء نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، ان سے برید نے، ان سے ابوبردہ نے اور ان سے ابوموسیٰ ؓ نے بیان کیا کہ جب نبی کریم ﷺ کے پاس کوئی مانگنے والا آتا یا کوئی ضرورت مند آتا تو آپ ﷺ فرماتے کہ اس کی سفارش کرو تاکہ تمہیں بھی ثواب ملے، اللہ اپنے رسول کی زبان پر وہی جاری کرتا ہے جو چاہتا ہے۔
حدیث حاشیہ:
مشیت باری کا واضح اظہار ہے۔ اللہ جو چاہتا ہے میری زبان سےعطیہ کے الفاظ نکلتے ہیں، سفارش کرنے والے مفت میں ثواب حاصل کر لیتے ہیں پس کیوں سفارش کے لیے زبان نہ کھولو تاکہ اجر پاؤ۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abu Musa (RA) : Whenever a beggar or a person in need of something came to the Prophet (ﷺ) , he used to say (to his companions), "Intercede (for him) and you will be rewarded for that, and Allah will fulfill what He will through His Apostle's tongue."