Sahi-Bukhari:
The Two Festivals (Eids)
(Chapter: To proceed to a masjid without a pulpit)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
956.
حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے دن عیدگاہ تشریف لے جاتے تو پہلے جو کام کرتے وہ نماز ہوتی، اس سے فراغت کے بعد آپ لوگوں کے سامنے کھڑے ہوتے۔ لوگ اپنی صفوں میں بیٹھے رہتے۔ تب آپ انہیں نصیحت و تلقین کرتے اور اچھی باتوں کا حکم دیتے۔ پھر اگر آپ کوئی لشکر بھیجنا چاہتے تو اسے تیار کرتے یا جس کام کا حکم کرنا چاہتے اس کا حکم دے دیتے۔ اس کے بعد گھر لوٹ آتے۔ حضرت ابوسعید ؓ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد بھی لوگ ایسا ہی کرتے رہے یہاں تک کہ میں ایک دفعہ مروان کے ہمراہ عیدالفطر یا عیدالاضحیٰ پڑھنے گیا۔ وہ ان دنوں مدینے کا گورنر تھا۔ جب ہم عیدگاہ پہنچے تو ایک منبر وہاں رکھا ہوا تھا جسے کثیر بن صلت نے تیار کیا تھا۔ مروان نے چاہا کہ اچانک نماز پڑھنے سے قبل اس پر چڑھے، چنانچہ میں نے اس کا کپڑا پکڑ کر کھینچا لیکن اس نے مجھے جھٹک دیا۔ پھر وہ منبر پر چڑھ گیا، بعد ازاں اس نے نماز سے پہلے خطبہ دیا تو میں نے اس سے کہا: اللہ کی قسم! تم لوگوں نے سنت نبوی کو بدل دیا ہے۔ اس نے جواب دیا: ابوسعید! وہ بات جاتی رہی جو تم جانتے ہو۔ میں نے جوابا کہا: اللہ کی قسم! جو میں جانتا ہوں وہ اس سے کہیں بہتر ہے جسے میں نہیں جانتا۔ اس پر مروان گویا ہوا: بات دراصل یہ ہے کہ لوگ ہمارے خطبے کے لیے نماز کے بعد بیٹھتے نہیں، لہذا میں نے خطبے کو نماز سے پہلے کر دیا۔
تشریح:
(1) سنت یہی ہے کہ عیدگاہ میں خطبۂ عید کے لیے منبر استعمال نہ کیا جائے کیونکہ رسول اللہ ﷺ کا خطبۂ عید کے متعلق یہی معمول تھا۔ کھلی جگہ میں اس کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ ایسی جگہ میں امام کو خطبہ دیتے ہوئے ہر کوئی دیکھ سکتا ہے جبکہ مسجد میں منبر کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جگہ تنگ ہونے کی بنا پر تمام سامعین خطیب کو نہیں دیکھ سکتے، اس لیے مسجد میں خطبے کے لیے منبر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس روایت سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں خطبۂ عید کے لیے منبر کا اہتمام نہیں کیا جاتا تھا کیونکہ آپ نماز کی ادائیگی کے بعد رخ پھیر کر لوگوں کے بالمقابل کھڑے ہو جاتے تھے۔ ابن حبان کی روایت میں ہے کہ آپ نماز پڑھنے کی جگہ میں کھڑے ہو جاتے، بلکہ ابن خزیمہ کی روایت میں ہے کہ نماز ادا کرنے کے بعد وہیں اپنے پاؤں کے بل کھڑے ہو جاتے۔ (فتح الباري:579/2) (2) امام بخاری ؒ کی پیش کردہ روایت میں یہ صراحت ہے کہ پہلا شخص جس نے عیدگاہ میں منبر کا اہتمام کیا، مروان بن حکم ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے پہلے خطبۂ عید کے لیے منبر استعمال نہیں ہوتا تھا، البتہ بخاری کی بعض روایات میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ خطبے سے فراغت کے بعد نیچے اترے اور خواتین کی طرف تشریف لے گئے۔ (صحیح البخاري، العیدین، حدیث:978) اسی طرح حضرت ابن عباس ؓ سے مروی روایت میں ’’نیچے اترنے‘‘ کے الفاظ ملتے ہیں۔ (صحیح البخاري، التفسیر، حدیث:4898) ان روایات سے بعض حضرات نے عیدگاہ میں منبر کے اہتمام کا مسئلہ کشید کیا ہے۔ اس کا جواب حافظ ابن قیم ؒ نے بایں الفاظ دیا ہے کہ روایات کے مطابق سب سے پہلے عیدگاہ میں خطبۂ عید کے لیے منبر کا اہتمام مروان بن حکم نے کیا تھا، پھر وہاں مستقل طور پر کچی اینٹوں کا منبر بنا دیا گیا۔ پھر اکثر روایات میں نیچے اترنے کے الفاظ نہیں ہیں، ممکن ہے کہ رسول اللہ ﷺ کسی اونچی جگہ پر کھڑے ہوں، پھر وہاں سے اتر کر خواتین کو خطبہ دینے کے لیے ان کے پاس گئے ہوں۔ (زادالمعاد لابن قیم:447/1) البتہ صحیح ابن حبان میں صراحت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی سواری پر خطبۂ عید ارشاد فرمایا۔ (صحیح ابن حبان، الصلاة، حدیث:2825) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی سواری وغیرہ پر بیٹھ کر خطبۂ عید مباح اور جائز ہے۔ واللہ أعلم۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
942
٧
ترقيم دار طوق النّجاة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار طوق النجاۃ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
956
٨
ترقيم فؤاد عبد الباقي (دار السلام)
ترقیم فواد عبد الباقی (دار السلام)
956
١٠
ترقيم فؤاد عبد الباقي (داود راز)
ترقیم فواد عبد الباقی (داؤد راز)
956
تمہید کتاب
لفظی طور پر عید کی بنیاد لفظ عود ہے جس کے معنی رجوع کرنا اور لوٹنا ہیں۔ چونکہ ان دنوں میں اللہ تعالیٰ کی بے پایان عنایات پلٹ پلٹ کر مسلمانوں پر نازل ہوتی ہیں، اس لیے انہیں ہم "عیدین" سے تعبیر کرتے ہیں۔ ان میں مخصوص طریقے سے پڑھی جانے والی نماز کو صلاة العيدين اور وعظ و نصیحت کے طور پر دیے جانے والے خطبے کو خطبة العيدين کہا جاتا ہے۔عرب لوگوں کی اصطلاح میں ہر وہ اجتماع جو خوشی و مسرت کے اظہار کے لیے ہو عید کہلاتا ہے۔ ہم اسے تہوار یا جشن سے تعبیر کرتے ہیں۔ اس عالم رنگ و بو میں کوئی قوم ایسی نہیں ہے جس کے ہاں تہوار یا جشن کے دن مقرر نہ ہوں جن میں وہ اپنی اندرونی خوشی کے اظہار کے لیے حیثیت کے مطابق اچھا لباس پہنتے ہیں اور عمدہ کھانا استعمال کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لائے تو اہل مدینہ کے ہاں بھی اظہار مسرت کے لیے دو دن مقرر تھے۔ ان میں وہ اچھے کپڑے پہنتے اور کھیل تماشا کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا کہ ان دنوں کی حقیقت اور حیثیت کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ ہم دور جاہلیت سے یہ تہوار اس طرح مناتے چلے آ رہے ہیں، وہی انداز جاہلی رواج کے مطابق اب تک قائم ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ان تہواروں کے بدلے ان سے بہتر دو دن مقرر کر دیے ہیں: ان میں سے ایک عید الفطر اور دوسرا عید الاضحیٰ کا دن ہے۔ (سنن ابی داود،الصلاۃ،حدیث:1134)اور اصل قوموں کے تہوار ان کے عقائد و افکار اور ان کی تاریخی روایات کے آئینہ دار ہوتے ہیں، اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس امت کے لیے جو تہوار مقرر فرمائے ہیں وہ اس کے توحیدی مزاج، تاریخی روایات اور ان کے عقائد و نظریات کے ترجمان ہیں۔ الغرض ہم مسلمانوں کے لیے یہی دو دن قومی تہوار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے علاوہ ہمارے ہاں جو تہوار رواج پا چکے ہیں ان کی کوئی مذہبی حیثیت نہیں ہے بلکہ بنظر غائر ان کا مطالعہ کیا جائے تو ان میں بے شمار خرافات اور غیر اسلامی رسوم در آئی ہیں۔ ہمارے ہاں دو تہواروں میں ایک عید الفطر ہے جو ماہ رمضان کے اختتام پر یکم شوال کو منائی جاتی ہے کیونکہ ماہ مبارک کی تکمیل پر یہ دن ایمانی اور روحانی برکات کی وجہ سے اس قابل ہے کہ اسے امت مسلمہ کے لیے قومی تہوار کا درجہ دیا جائے جبکہ دوسرے تہوار عید الاضحیٰ کے لیے دس ذوالحجہ کا دن مقرر ہے کیونکہ اس دن حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے ادنیٰ اشارے پر اپنے لخت جگر حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کے لیے تیار ہو گئے اور اللہ کو راضی کرنے کے لیے ان کے گلے پر چھری رکھ کر انہوں نے اپنی سچی وفاداری کا ثبوت دیا تھا۔ ان خصوصیات کی وجہ سے انہیں یوم عید کہا جاتا ہے۔اسلامی طریقے کے مطابق ان دنوں میں خوشی منانے کا کیا انداز ہونا چاہیے؟ امام بخاری رحمہ اللہ نے اس کے متعلق امت مسلمہ کی رہنمائی کے لیے تقریبا بیالیس (42) احادیث کا انتخاب کیا ہے، پھر موقع محل کی مناسبت سے ان پر تقریبا چھبیس (26) چھوٹے چھوٹے عنوان قائم کیے ہیں جن میں نماز عید، خطبۂ عید اور ان کے متعلقات سے ہمیں مطلع کیا ہے۔ اس دن خوشی کے اظہار کے لیے ہمارے کپڑوں کی نوعیت کیا ہو؟ کھیل اور تماشے کی حدود کیا ہیں؟ سب سے پہلے کیا کام کیا جائے؟ کھانے پینے سے متعلق کیا ہدایات ہیں؟ عید گاہ کے لیے کس قسم کی جگہ کا انتخاب کیا جائے؟ وہاں جانے کا انداز اور طریقہ کیا ہو؟ وہاں پہنچ کر بطور شکر پہلے نماز ادا کی جائے یا لوگوں کی رہنمائی کے لیے خطبہ دیا جائے؟ صنف نازک، یعنی مستورات اس عظیم اسلامی تہوار میں کیونکر شرکت کریں؟ اس قسم کی خواتین کو وہاں جانا چاہیے؟ پھر خاص طور پر ان کی رشد و ہدایات کے لیے کیا طریق کار اختیار کیا جائے؟ اگر کوئی اس روحانی اجتماع میں شریک نہ ہو سکے تو اس کی تلافی کیسے ممکن ہے؟ فراغت کے بعد واپس آنے کے لیے کون سا راستہ اختیار کیا جائے؟ اور اس طرح دیگر بے شمار احکام و مسائل کو یکجا بیان فرمایا ہے۔واضح رہے کہ اس مقام پر صرف نماز عید اور خطبۂ عید سے متعلقہ ہدایات کا بیان ہے۔ صدقۂ فطر اور قربانی سے متعلق مکمل رہنمائی کے لیے امام بخاری نے آئندہ دو الگ الگ عنوان قائم کیے ہیں جن میں ایک باب فرض صدقة الفطر اور دوسرا كتاب الأضاحي ہے جن میں بے شمار فقہی احکام زیر بحث آئیں گے۔ باذن اللہ امام بخاری رحمہ اللہ نے کتاب العیدین میں 45 احادیث بیان کی ہیں جن میں چار معلق اور باقی متصل سند سے بیان کی ہیں۔ ان میں 26 مکرر اور 18 خالص ہیں۔ چھ (6) کے علاوہ امام مسلم رحمہ اللہ نے بھی ان احادیث کو اپنی صحیح میں بیان کیا ہے۔ ان مرفوع احادیث کے علاوہ صحابہ و تابعین سے مروی 23 آثار بھی بیان کیے ہیں۔ فقہی احکام کے علاوہ بے شمار فنی اور اسنادی مباحث کو بھی امام بخاری رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے جن سے آپ کی وسعت علم اور دقت نظر کا اندازہ ہوتا ہے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ وہ ہماری معروضات کو سامنے رکھتے ہوئے کتاب العیدین کا مطالعہ کریں۔ اور اپنی عملی زندگی کو ان احادیث کی روشنی میں سنوارنے کی کوشش کریں۔ والله الموفق وهو يهدي من يشاء الی سواء السبيل
تمہید باب
اس عنوان سے امام بخاری رحمہ اللہ نے ایک حدیث کی طرف اشارہ کیا ہے کہ مروان نے عیدگاہ میں منبر لے جانے کا حکم دیا اور نماز سے پہلے خطبہ دینا شروع کیا تو ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا: "اے مروان! تو نے خلاف سنت کام کیا ہے۔ (سنن ابن ماجہ،اقامۃ الصلوات،حدیث:1275)
حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے دن عیدگاہ تشریف لے جاتے تو پہلے جو کام کرتے وہ نماز ہوتی، اس سے فراغت کے بعد آپ لوگوں کے سامنے کھڑے ہوتے۔ لوگ اپنی صفوں میں بیٹھے رہتے۔ تب آپ انہیں نصیحت و تلقین کرتے اور اچھی باتوں کا حکم دیتے۔ پھر اگر آپ کوئی لشکر بھیجنا چاہتے تو اسے تیار کرتے یا جس کام کا حکم کرنا چاہتے اس کا حکم دے دیتے۔ اس کے بعد گھر لوٹ آتے۔ حضرت ابوسعید ؓ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد بھی لوگ ایسا ہی کرتے رہے یہاں تک کہ میں ایک دفعہ مروان کے ہمراہ عیدالفطر یا عیدالاضحیٰ پڑھنے گیا۔ وہ ان دنوں مدینے کا گورنر تھا۔ جب ہم عیدگاہ پہنچے تو ایک منبر وہاں رکھا ہوا تھا جسے کثیر بن صلت نے تیار کیا تھا۔ مروان نے چاہا کہ اچانک نماز پڑھنے سے قبل اس پر چڑھے، چنانچہ میں نے اس کا کپڑا پکڑ کر کھینچا لیکن اس نے مجھے جھٹک دیا۔ پھر وہ منبر پر چڑھ گیا، بعد ازاں اس نے نماز سے پہلے خطبہ دیا تو میں نے اس سے کہا: اللہ کی قسم! تم لوگوں نے سنت نبوی کو بدل دیا ہے۔ اس نے جواب دیا: ابوسعید! وہ بات جاتی رہی جو تم جانتے ہو۔ میں نے جوابا کہا: اللہ کی قسم! جو میں جانتا ہوں وہ اس سے کہیں بہتر ہے جسے میں نہیں جانتا۔ اس پر مروان گویا ہوا: بات دراصل یہ ہے کہ لوگ ہمارے خطبے کے لیے نماز کے بعد بیٹھتے نہیں، لہذا میں نے خطبے کو نماز سے پہلے کر دیا۔
حدیث حاشیہ:
(1) سنت یہی ہے کہ عیدگاہ میں خطبۂ عید کے لیے منبر استعمال نہ کیا جائے کیونکہ رسول اللہ ﷺ کا خطبۂ عید کے متعلق یہی معمول تھا۔ کھلی جگہ میں اس کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ ایسی جگہ میں امام کو خطبہ دیتے ہوئے ہر کوئی دیکھ سکتا ہے جبکہ مسجد میں منبر کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جگہ تنگ ہونے کی بنا پر تمام سامعین خطیب کو نہیں دیکھ سکتے، اس لیے مسجد میں خطبے کے لیے منبر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس روایت سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں خطبۂ عید کے لیے منبر کا اہتمام نہیں کیا جاتا تھا کیونکہ آپ نماز کی ادائیگی کے بعد رخ پھیر کر لوگوں کے بالمقابل کھڑے ہو جاتے تھے۔ ابن حبان کی روایت میں ہے کہ آپ نماز پڑھنے کی جگہ میں کھڑے ہو جاتے، بلکہ ابن خزیمہ کی روایت میں ہے کہ نماز ادا کرنے کے بعد وہیں اپنے پاؤں کے بل کھڑے ہو جاتے۔ (فتح الباري:579/2) (2) امام بخاری ؒ کی پیش کردہ روایت میں یہ صراحت ہے کہ پہلا شخص جس نے عیدگاہ میں منبر کا اہتمام کیا، مروان بن حکم ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے پہلے خطبۂ عید کے لیے منبر استعمال نہیں ہوتا تھا، البتہ بخاری کی بعض روایات میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ خطبے سے فراغت کے بعد نیچے اترے اور خواتین کی طرف تشریف لے گئے۔ (صحیح البخاري، العیدین، حدیث:978) اسی طرح حضرت ابن عباس ؓ سے مروی روایت میں ’’نیچے اترنے‘‘ کے الفاظ ملتے ہیں۔ (صحیح البخاري، التفسیر، حدیث:4898) ان روایات سے بعض حضرات نے عیدگاہ میں منبر کے اہتمام کا مسئلہ کشید کیا ہے۔ اس کا جواب حافظ ابن قیم ؒ نے بایں الفاظ دیا ہے کہ روایات کے مطابق سب سے پہلے عیدگاہ میں خطبۂ عید کے لیے منبر کا اہتمام مروان بن حکم نے کیا تھا، پھر وہاں مستقل طور پر کچی اینٹوں کا منبر بنا دیا گیا۔ پھر اکثر روایات میں نیچے اترنے کے الفاظ نہیں ہیں، ممکن ہے کہ رسول اللہ ﷺ کسی اونچی جگہ پر کھڑے ہوں، پھر وہاں سے اتر کر خواتین کو خطبہ دینے کے لیے ان کے پاس گئے ہوں۔ (زادالمعاد لابن قیم:447/1) البتہ صحیح ابن حبان میں صراحت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی سواری پر خطبۂ عید ارشاد فرمایا۔ (صحیح ابن حبان، الصلاة، حدیث:2825) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی سواری وغیرہ پر بیٹھ کر خطبۂ عید مباح اور جائز ہے۔ واللہ أعلم۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے زید بن اسلم نے خبر دی، انہیں عیاض بن عبد اللہ بن ابی سرح نے، انہیں ابو سعید خدری ؓ نے، آپ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ عید الفطر اور عید الاضحی کے دن (مدینہ کے باہر) عید گاہ تشریف لے جاتے تو سب سے پہلے آپ نماز پڑھاتے، نمازسے فارغ ہو کر آپ لوگوں کے سامنے کھڑے ہوتے۔ تمام لوگ اپنی صفوں میں بیٹھے رہتے، آپ انہیں وعظ ونصیحت فرماتے، اچھی باتوں کا حکم دیتے۔ اگر جہاد کے لیے کہیں لشکر بھیجنے کا ارادہ ہوتا تو اس کو الگ کرتے۔ کسی اور بات کا حکم دینا ہوتا تو وہ حکم دیتے۔ اس کے بعد شہر کو واپس تشریف لاتے۔ ابو سعید خدری ؓ نے بیان کیا کہ لوگ برابر اسی سنت پر قائم رہے لیکن معاویہ کے زمانہ میں مروان جو مدینہ کا حاکم تھا پھر میں اس کے ساتھ عید الفطر یا عید الاضحی کی نماز کے لیے نکلا ہم جب عید گاہ پہنچے تو وہاں میں نے کثیر بن صلت کا بنا ہوا ایک منبر دیکھا۔ جاتے ہی مروان نے چاہا کہ اس پر نماز سے پہلے (خطبہ دینے کے لیے چڑھے) اس لیے میں نے ان کا دامن پکڑ کر کھینچا اور لیکن وہ جھٹک کر اوپر چڑھ گیا اور نماز سے پہلے خطبہ دیا۔ میں نے اس سے کہا کہ واللہ تم نے (نبی کریم ﷺ کی سنت کو) بدل دیا۔ مروان نے کہا کہ اے ابوسعید! اب وہ زمانہ گزر گیا جس کو تم جانتے ہو۔ ابوسعید نے کہا کہ بخدا میں جس زمانہ کو جانتا ہوں اس زمانہ سے بہتر ہے جو میں نہیں جانتا۔ مروان نے کہا کہ ہمارے دور میں لوگ نماز کے بعد نہیں بیٹھتے، اس لیے میں نے نماز سے پہلے خطبہ کو کر دیا۔
حدیث حاشیہ:
حضرت امام بخاری ؒ کا مقصد باب سے یہ بتلانا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے عہد میں عید گاہ میں منبر نہیں رکھا جاتا تھا اور نماز کے لیے کوئی خاص عمارت نہ تھی۔ میدان میں عید الفطر اور بقرعید کی نماز یں پڑھی جاتی تھیں۔ مروان جب مدینہ کا حاکم ہوا تو اس نے عیدگاہ میں خطبہ کے لیے منبر بھجوایا اور عیدین میں خطبہ نماز کے بعد دینا چاہیے تھا۔ لیکن مروان نے سنت کے خلاف پہلے ہی خطبہ شروع کر دیا۔ صد افسوس کہ اسلام کی فطری سادگی جلد ہی بدل دی گئی پھر ان میں دن بدن اضافے ہوتے رہے۔ علماءاحناف نے آج کل نیا اضافہ کر ڈالا کہ نماز اورخطبہ سے قبل کچھ وعظ کرتے ہیں اور گھنٹہ آدھ گھنٹہ اس میں صرف کرکے بعد میں نماز اور خطبہ محض رسمی طور پر چند منٹوں میں ختم کر دیا جاتا ہے۔ آج کوئی کثیر بن صلت نہیں جو ان اختراعات پر نوٹس لے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abu Sa'id Al-Khudri (RA): The Prophet (ﷺ) used to proceed to the musallah on the days of Id-ul-Fitr and Id-ul-Adha; the first thing to begin with was the prayer and after that he would stand in front of the people and the people would keep sitting in their rows. Then he would preach to them, advise them and give them orders, (i.e. Khutba). And after that if he wished to send an army for an expedition, he would do so; or if he wanted to give and order, he would do so, and then depart. The people followed this tradition till I went out with Marwan, the Governor of Medina, for the prayer of Id-ul-Adha or Id-ul-Fitr. When we reached the Musallah, there was a pulpit made by Kathir bin As-Salt. Marwan wanted to get up on that pulpit before the prayer. I got hold of his clothes but he pulled them and ascended the pulpit and delivered the Khutba before the prayer. I said to him, "By Allah, you have changed (the Prophet's tradition)." He replied, "O Abu Sa'id! Gone is that which you know." I said, "By Allah! What I know is better than what I do not know." Marwan said, "People do not sit to listen to our Khutba after the prayer, so I delivered the Khutba before the prayer."