تشریح:
(1) ”نصف ایمان۔“ کیونکہ نماز ہی اصل دین ہے اور نماز وضو پر موقوف ہے جس نے وضو صحیح کر لیا، سمجھو نصف نماز پڑھ لی۔ یا نصف کی بجائے معنیٰ کیے جائیں: وضو ایمان کا اہم جز ہے۔
(2) ”بھر دیتے ہیں۔“ دونوں یا ان میں سے ہر ایک۔ بھرنے کا مطلب یہ ہے کہ ان کا ثواب پورا ہے، ناقص نہیں۔
(3) ”ترازو۔“ ہر چیز کا حساب لگانے کے لیے کوئی نہ کوئی آلہ ہوتا ہے۔ اعمال کا حساب بتلانے کے لیے بھی کوئی آلہ ہونا چاہیے، وہی میزان ہے، اس میں کوئی عقلی اشکال نہیں۔
(4) ”نور ہے۔“ یعنی نماز دل میں نور پیدا کرتی ہے اور بصیرت کو روشن کرتی ہے جس سے انسان زندگی کا صحیح راستہ جان سکتا ہے اور اس پر چل کر جنت تک پہنچ سکتا ہے یا قیامت کے دن نماز کے عوض نور نصیب ہوگا یا قبر میں نور ہوگا۔
(5) ”روشنی ہے۔“ یعنی صبر کے ساتھ انسان مصائب سے بحفاظت گزر جاتا ہے۔ گمراہیوں میں بھٹک نہیں جاتا یا آخرت میں روشنی نصیب ہوگی۔
(6) ”تیرے حق میں یا تیرے خلاف۔“ اگر قرآن مجید پر عمل کیا تو حق میں ورنہ خلاف کہ حق کا راستہ معلوم ہونے کے باوجود گمراہ رہا۔