تشریح:
(1) اس روایت سے حقیقت حال واضح ہو جاتی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسے شرعاً جائز سمجھتے تھے مگر مذکورہ علت کی وجہ سے حج تمتع کو بہتر نہ سمجھا جو کہ آپ کی ایک اجتہادی غلطی تھی، تاہم درست یہی ہے کہ حج تمتع افضل ہے۔ واللہ أعلم
(2) ”نبی اکرمﷺ نے یہ کیا ہے۔“ یعنی آپ نے یہ حکم دیا تھا ورنہ آپ حلال نہ ہوئے تھے۔ یا لغوی معنیٰ میں آپ نے تمتع کیا ہے۔ اور اس معنیٰ میں تو حضرت عمر بھی تمتع (قران) کو ناپسند نہیں فرماتے تھے۔
(3) ”پیلو کے درختوں کے نیچے“ ان دنوں وہاں یہ درخت عام ہوں گے، اس لیے اتفاقاً ان کا ذکر فرمایا۔