قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابٌ الْقَدْرُ الَّذِي يُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ)

حکم : صحیح الإسناد 

3311. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ كَتَبْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ النَّخَعِيِّ نَسْأَلُهُ عَنْ الرَّضَاعِ فَكَتَبَ أَنَّ شُرَيْحًا حَدَّثَنَا أَنَّ عَلِيًّا وَابْنَ مَسْعُودٍ كَانَا يَقُولَانِ يُحَرِّمُ مِنْ الرَّضَاعِ قَلِيلُهُ وَكَثِيرُهُ وَكَانَ فِي كِتَابِهِ أَنَّ أَبَا الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيَّ حَدَّثَنَا أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ لَا تُحَرِّمُ الْخَطْفَةُ وَالْخَطْفَتَانِ

مترجم:

3311.

حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت ابراہیم بن یزید نخعی کی طرف رضاعت کے بارے میں سوال لکھ بھیجا۔ انہوں نے جواب میں لکھا کہ حضرت شریح نے ہم سے بیان فرمایا کہ حضرت علی اور حضرت ابن مسعود ؓ تھوڑی یا زیادہ رضاعت سے حرمت کے قائل تھے۔ ان کے تحریری جواب میں یہ بھی لکھا تھا کہ ہمیں حضرت ابو الشعثاء محاربی نے حضرت عائشہؓ سے بیان کیا کہ نبیﷺ نے فرمایا کرتے تھے: ”جلد بازی میں ایک دفعہ چوسنا حرمت کا سبب نہیں بنتا۔“