قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْمِيَاهِ (بَابُ سُؤْرِ الْكَلْبِ)

حکم : صحیح (الألباني)

335. أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي رَزِينٍ وَأَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيُرِقْهُ ثُمَّ لِيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ

سنن نسائی:

کتاب: پانی کی مختلف اقسام سے متعلق احکام و مسائل

تمہید کتاب (باب: کتے کا جوٹھا(پانی))

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

335.

حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال کر پیے تو اسے چاہیے کہ مشروب کو گرا دے اور برتن کو سات دفعہ دھوئے۔