تشریح:
(1) ”شاخوں“ سےمراد عقائد واعمال اور اخلاق ہیں۔
(2) ”افضل“ کیونکہ اس کے بغیر ایمان معتبر ہی نہیں ہوتا۔
(3) ”کم مر تبہ“ یعنی درجے اور ثواب کے لحاظ سے یا محبت اور مشقت کے لحاظ سے یا حصول وجود کے لحاظ سے۔
(4) ”تکلیف دہ“ جسمانی طور پر ، جیسے روڑ یے اور کانٹے وغیرہ یا روحانی طور پر جیسے نجاست اور بدبووغیر ہ۔ واللہ أعلم.