تشریح:
پہلی دو درخواستوں پر قبولیت ہوگئی اور اس کا بیان بھی حدیث میں آگیا۔ تیسری درخواست پر قبولیت کا ذکر پہلی دو کی طرح حدیث میں نہیں آیا، البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں یہ ضرور فرمایا ہے کہ [فنحن نرجوا أن یکون اللہ عزوجل قد أعطاہ إیاہ] (مسند احمد: ۱۷۶/۲) ”ہمیں امید ہے کہ اللہ عزوجل نے ان (سلیمان ؑ) کو یہ بھی عطا کر دیا ہوگا۔“ لہٰذا اس کی بھی قبولیت معلوم ہوتی ہے۔ واللہ أعلم۔ بیت اللہ کے بارے میں تو احادیث میں ذکر ہے کہ جو اس کا حج کرے وہ گناہوں سے کلیتاً پاک ہو جاتا ہے جیسے اسے اس کی ماں نے جنا ہو۔ (صحیح البخاري، الحج، حدیث: ۱۵۲۱، و صحیح مسلم، الحج، حدیث: ۱۳۵۰)