قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ التَّطْبِيقِ (بَابُ نَسْخِ ذَلِكَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1032 .   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي وَجَعَلْتُ يَدَيَّ بَيْنَ رُكْبَتَيَّ فَقَالَ لِيَ اضْرِبْ بِكَفَّيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ قَالَ ثُمَّ فَعَلْتُ ذَلِكَ مَرَّةً أُخْرَى فَضَرَبَ يَدِي وَقَالَ إِنَّا قَدْ نُهِينَا عَنْ هَذَا وَأُمِرْنَا أَنْ نَضْرِبَ بِالْأَكُفِّ عَلَى الرُّكَبِ

سنن نسائی:

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان 

  (

باب: تطبیق کی منسوخی

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1032.   مصعب بن سعد سے روایت ہےے انھوں نے فرمایا: میں نے اپنے والد کے پہلو میں نماز پڑھی اور میں نے اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں کے درمیان رکھ لیے تو والد محترم نے مجھ سے کہا: اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھو۔ میں نے ایک دفعہ پھر اسی طرح کیا تو انھوں نے میرے ہاتھ پر مارا اور فرمایا: یقیناً ہمیں اس کام سے روکا گیا ہے، اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم ہاتھ گھٹنوں پر رکھیں۔