Sunan-nasai:
The Book of The At-Tatbiq (Clasping One's Hands Together)
(Chapter: Saying: Rabbana wa lakal-hamd (Our Lord, and to You be the praise))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1063.
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ”جب امام [سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ] کہے تو تم [رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ] کہو کیونکہ جس آدمی کا یہ قول فرشتوں کے قول کے ساتھ مل گیا، اس کے پہلے سب گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
تشریح:
معلوم ہوتا ہے کہ انسان پر مقرر فرشتے بھی نماز میں اس کے ساتھ شریک ہوتے ہیں، خصوصاً امام کو جواب دیتے ہیں، مثلاً: امام کی فاتحہ پر آمین کہنا اور [سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ] کے جواب میں [رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ] کہنا وغیرہ، لہٰذا مقتدی بھی امام کو جواب دے اور فوراً دے (جیسا کہ جواب کا دستور ہے)۔ اس طرح وہ فرشتوں کی موافقت کی فضیلت حاصل کرے گا۔ اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کی معیت کوئی معمولی بات نہیں اور پھر معصوم فرشتوں کی معیت۔ اللہ! اللہ!

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب امام «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہے، تو تم «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» کہو کیونکہ جس کا کہنا فرشتوں کے کہنے کے موافق ہو گا، اس کے پچھلے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "When the Imam says: 'Sami Allahu liman hamidah (Allah hears the one who praises Him)', then say: 'Rabbana wa lakal-hamd', (Our Lord, and to You be the praise).' Whoever says that and it coincides with the angels saying it, his previous sins will be forgiven".