Sunan-nasai:
Description Of Wudu'
(Chapter: Wiping Over The Imamah And Forehead)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
107.
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے منقول ہے کہ نبی ﷺ نے وضو کیا اور آپ نے اپنی پیشانی، پگڑی اور موزوں پر مسح فرمایا: (راویٔ حدیث) بکر نے کہا: تحقیق میں نے یہ حدیث براہ راست حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ کے بیٹے سے بھی سنی ہے۔
تشریح:
اس حدیث کی سند میں راوی بکر بن عبداللہ مزنی نے اپنے استاذ حضرت حسن بصری بیان کیے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ روایت انھوں نے خود ابن مغیرہ سے نہیں سنی، اس لیے وضاحت کر دی کہ میں نے پہلے یہ روایت حضرت حسن بصری کے واسطے سے سنی تھی، پھر براہ راست ابن مغیرہ سے بھی سنی، اس لیے دونوں طرح بیان کر دی۔ قربان جائیں محدثین کی اس دیانت اور امانت پر۔ رحمھم اللہ رحمة واسعة۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
مغیرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا تو آپ ﷺ نے اپنی پیشانی، پگڑی اور چمڑے کے موزوں پر مسح کیا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Al-Mughira that the Prophet (ﷺ) performed Wudu’, and he wiped the forehead, the ‘Imamah, and over the Khuff. (Sahih) (Another chain)