الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 24 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 24 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الوُضُوءِ (بَابُ المَسْحِ عَلَى الخُفَّيْنِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 205. حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى عِمَامَتِهِ وَخُفَّيْهِ» وَتَابَعَهُ مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرٍو قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح بخاری : کتاب: وضو کے بیان میں (باب: موزوں پر مسح کرنے کے بیان میں۔ ) مترجم: BukhariWriterName 205. حضرت عمرو بن امیہ ؓ ہی سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو اپنی پگڑی اور دونوں موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ معمر نے یحییٰ بن ابی کثیر سے بواسطہ ابو سلمہ عن عمرو، امام اوزاعی کی متابعت کی ہے، انھوں (عمرو) نے کہا: میں نے نبی اکرم ﷺ کو (ایسا کرتے) دیکھا ہے۔ الموضوع: المسح على العمامة في الوضوء (العبادات) Topics: پگڑی پر مسح کرنا (عبادات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَسْحِ عَلَى النَّاصِيَةِ وَالْعِمَامَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 274.07. وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَزِيعٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: تَخَلَّفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَخَلَّفْتُ مَعَهُ فَلَمَّا قَضَى حَاجَتَهُ قَالَ: «أَمَعَكَ مَاءٌ؟» فَأَتَيْتُهُ بِمِطْهَرَةٍ، «فَغَسَلَ كَفَّيْهِ وَوَجْهَهُ، ثُمَّ ذَهَبَ يَحْسِرُ عَنْ ذِرَاعَيْهِ فَضَاقَ كُمُّ الْجُبَّةِ، فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ، وَأَلْقَى الْجُبَّةَ عَلَى مَنْكِبَيْهِ، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ، وَمَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ وَ... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: پیشانی اور پگڑی پر مسح کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 274.07. حمید الطویل نے کہا: ہمیں بکر بن عبد اللہ مزنی نے حدیث بیان کی، انہوں نے عروہ بن مغیرہ بن شعبہ سے، انہوں نے اپنے والدؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ’’ کہ رسول اللہ ﷺ (قافلے سے) پیچھے رہ گئے اور میں بھی آپ کے ساتھ پیچھے رہ گیا، جب آپ نے قضائے حاجت کر لی تو فرمایا: ’’کیاتمہارے ساتھ پانی ہے؟‘‘ میں آپ کے پاس وضو کرنے کا برتن لایا، آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اور چہرہ دھویا، پھر دونوں بازو کھولنے لگے، تو جبے کی آستین تنگ پڑ گئی، آپ نے اپنا ہاتھ جبے کے نیچے سے نکالا اور جبہ کندھوں پر ڈال لیا، اپنے دونوں بازودھوئے اور اپنے سر کے ا... الموضوع: المسح على العمامة في الوضوء (العبادات) Topics: پگڑی پر مسح کرنا (عبادات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَسْحِ عَلَى النَّاصِيَةِ وَالْعِمَامَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 247. حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَا: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ ابْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ، وَمُقَدَّمِ رَأْسِهِ وَعَلَى عِمَامَتِهِ».... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: پیشانی اور پگڑی پر مسح کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 247. امیہ بن بسطام اور محمد بن عبد الاعلیٰ نے کہا: ہمیں معتمر نے اپنے والد سے حدیث سنائی، کہا: مجھے بکر بن عبد اللہ نے حضرت مغیرہ ؓ کے بیٹے کے واسطے سے حضرت مغیرہ ؓ سے حدیث بیان کی: ’’کہ نبی اکرم ﷺ نے موزوں، اپنے سر کے سامنے کے حصے اور اپنے عمامے پر مسح فرمایا۔‘‘ ... الموضوع: المسح على العمامة في الوضوء (العبادات) Topics: پگڑی پر مسح کرنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَسْحِ عَلَى النَّاصِيَةِ وَالْعِمَامَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 247.01. وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ بَكْرٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ. صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: پیشانی اور پگڑی پر مسح کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 247.01. محمد بن عبدالاعلیٰ نے کہا: ہمیں معتمر نے اپنے والد سے حدیث سنائی، انہوں نے بکر سے، انہوں نے حسن سے، انہوں نےحضرت مغیرہ ؓ کے بیٹے سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے نبیﷺ سےیہی روایت بیان کی۔ (بکر نے عروہ بن مغیرہ سے حسن کے حوالے سے بھی یہ روایت حاصل کی، اور براہ راست بھی سنی۔) ... الموضوع: المسح على العمامة في الوضوء (العبادات) Topics: پگڑی پر مسح کرنا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَسْحِ عَلَى النَّاصِيَةِ وَالْعِمَامَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 247.02. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، جَمِيعًا عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ، قَالَ: ابْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَكْرٌ، وَقَدْ سَمِعْتَ مِنَ ابْنِ الْمُغِيرَةِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَوَضَّأَ فَمَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ، وَعَلَى الْعِمَامَةِ وَعَلَى الْخُفَّيْنِ».... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: پیشانی اور پگڑی پر مسح کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 247.02. یحییٰ بن سعید نے (سلیمان) تیمی سے، انہوں نے بکر بن عبد اللہ سے، انہوں نے حسن سے، انہوں نے مغیرہ بن شعبہ کے بیٹے سے، انہوں نے اپنے والدؓ سے روایت کی (بکر نےکہا: میں نے مغیرہؓ کے بیٹے سے (بلاواسطہ بھی سنا): ’’کہ نبی کریم ﷺ نے وضو کیا اور اپنے سر کے اگلے حصے پر اور پگڑی پر اور موزوں پر مسح کیا ۔‘‘ ... الموضوع: المسح على العمامة في الوضوء (العبادات) Topics: پگڑی پر مسح کرنا (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَسْحِ عَلَى النَّاصِيَةِ وَالْعِمَامَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 275.01. وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح، وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، كِلَاهُمَا عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ بِلَالٍ: «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ». وَفِي حَدِيثِ عِيسَى، حَدَّثَنِي الْحَكَمُ، حَدَّثَنِي بِلَالٌ.... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: پیشانی اور پگڑی پر مسح کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 275.01. ابو معاویہ اور عیسیٰ بن یونس نے اعمش سے، انہوں نے حکم سے، انہوں نے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے، انہوں نے کعب بن عجرہ ؓ سے اور انہوں نے حضرت بلال ؓ سے روایت کی: ’’کہ رسول اللہ ﷺنے موزوں پر اور سر ڈھانپنے والے کپڑے پر مسح کیا۔‘‘ عیسیٰ کی حدیث میں ’’حکم سے (روایت کی)‘‘ اور ’’بلال ؓ سے روایت کی‘‘ کے بجائے مجھے حکم نے حدیث سنائی اور مجھے بلالؓ نےحدیث سنائی ‘‘ کے الفاظ ہیں۔ ... الموضوع: المسح على العمامة في الوضوء (العبادات) Topics: پگڑی پر مسح کرنا (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَسْحِ عَلَى النَّاصِيَةِ وَالْعِمَامَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 276. وَحَدَّثَنِيهِ سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَلِيٌّ يَعْنِي ابْنَ مُسْهِرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: پیشانی اور پگڑی پر مسح کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 276. اور یہی روایت مجھ ( امام مسلم) کو سوید بن سعید نے علی بن مسہر سے، اور انہو ں نے اعمش سے مذکورہ بالا سند کے ساتھ بیان کی۔ اس میں"إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" (یقیناً رسول اللہ ﷺنے) کے بجائے "رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" (میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا) کے الفاظ ہیں۔ ... الموضوع: المسح على العمامة في الوضوء (العبادات) Topics: پگڑی پر مسح کرنا (عبادات) 8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْعِمَامَةِ) حکم: صحیح 146. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ثَوْرٍ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً فَأَصَابَهُمْ الْبَرْدُ فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُمْ أَنْ يَمْسَحُوا عَلَى الْعَصَائِبِ وَالتَّسَاخِينِ... سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: پگڑی پر مسح کرنے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 146. سیدنا ثوبان ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک (جہادی) مہم بھیجی تو ان لوگوں کو سردی نے آ لیا۔ جب یہ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ اپنی پگڑیوں اور موزوں پر مسح کر لیا کریں۔ الموضوع: المسح على العمامة في الوضوء (العبادات) Topics: پگڑی پر مسح کرنا (عبادات) 9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْعِمَامَةِ) حکم: ضعیف 147. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي مَعْقِلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ قِطْرِيَّةٌ فَأَدْخَلَ يَدَهُ مِنْ تَحْتِ الْعِمَامَةِ فَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ وَلَمْ يَنْقُضْ الْعِمَامَةَ... سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: پگڑی پر مسح کرنے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 147. سیدنا انس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا۔ آپ ﷺ کے سر پر ایک قطری پگڑی تھی تو آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ پگڑی کے نیچے کیے اور سر کے اگلے حصے کا مسح کیا اور پگڑی کو نہ کھولا۔ الموضوع: المسح على العمامة في الوضوء (العبادات) Topics: پگڑی پر مسح کرنا (عبادات) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ) حکم: صحیح 150. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ التَّيْمِيِّ حَدَّثَنَا بَكْرٌ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ ابْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ نَاصِيَتَهُ وَذَكَرَ فَوْقَ الْعِمَامَةِ قَالَ عَنْ الْمُعْتَمِرِ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ ابْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَعَلَى نَاصِيَتِهِ وَعَلَى عِمَامَتِ... سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: موزوں پر مسح کرنے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 150. سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے‘ وہ کہتے ہیں کہ رسول ﷺ نے (ایک بار) وضو کیا (تو) اپنے سر کے اگلے حصے پر مسح کیا۔ ساتھ ہی یہ کہا: پگڑی پر بھی۔ جناب معتمر کی روایت میں سیدنا مغیرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ موزوں پر‘ اپنے سر کے اگلے حصے اور اپنی پگڑی پر مسح کیا کرتے تھے۔ بکر کہتے ہیں کہ میں نے یہ روایت مغیرہ کے بیٹے سے براہ راست سنی ہے۔ ... الموضوع: المسح على العمامة في الوضوء (العبادات) Topics: پگڑی پر مسح کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 24 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 24