موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن النسائي: كِتَابُ التَّطْبِيقِ (بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ تِلْقَاءَ الْوَجْهِ)
حکم : صحیح
1146 . أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى الْبَصْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ كَثِيرٍ أَبُو سَهْلٍ الْأَزْدِيُّ قَالَ صَلَّى إِلَى جَنْبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ بِمِنًى فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ فَكَانَ إِذَا سَجَدَ السَّجْدَةَ الْأُولَى فَرَفَعَ رَأْسَهُ مِنْهَا رَفَعَ يَدَيْهِ تِلْقَاءَ وَجْهِهِ فَأَنْكَرْتُ أَنَا ذَلِكَ فَقُلْتُ لِوُهَيْبِ بْنِ خَالِدٍ إِنَّ هَذَا يَصْنَعُ شَيْئًا لَمْ أَرَ أَحَدًا يَصْنَعُهُ فَقَالَ لَهُ وَهَيْبٌ تَصْنَعُ شَيْئًا لَمْ نَرَ أَحَدًا يَصْنَعُهُ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ رَأَيْتُ أَبِي يَصْنَعُهُ وَقَالَ أَبِي رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَصْنَعُهُ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُهُ
سنن نسائی:
کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان
باب: دو سجدوں کے درمیان اپنے چہرے کے سامنے دونوں ہاتھ اٹھانا
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
1146. ابو سہل ازدی بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن طاؤس نے منیٰ کی مسجد خیف میں میرے ساتھ نماز پڑھی۔ انھوں نے جب پہلا سجدہ کرنے کے بعد سر اٹھایا تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے چہرے کے سامنے اٹھائے۔ میں نے اس فعل کو درست نہ سمجھا۔ میں نے (اپنے ساتھی) وہیب بن خالد سے کہا کہ یہ ایسا کام کرتے ہیں جو میں نے کسی اور کو کرتے نہیں دیکھا۔ وہیب نے ان سے کہا، آپ ایسا کام کرتے ہیں جو میں نے کسی اور کو کرتے نہیں دیکھا۔ عبداللہ بن طاؤس نے کا: میں نے اپنے والد محترم کو ایسے کرتے دیکھا ہے اور انھوں نے فرمایا: میں نے حضرت ابن عباس ؓ کو ایسے کرتے دیکھا ہے اور حضرت عبداللہ بن عباس ؓ نے نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسے کرتے دیکھا ہے۔