قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ التَّطْبِيقِ (بَابُ الِاعْتِمَادِ عَلَى الْأَرْضِ عِنْدَ النُّهُوضِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

1153.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ كَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ يَأْتِينَا فَيَقُولُ أَلَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُصَلِّي فِي غَيْرِ وَقْتِ الصَّلَاةِ فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السَّجْدَةِ الثَّانِيَةِ فِي أَوَّلِ الرَّكْعَةِ اسْتَوَى قَاعِدًا ثُمَّ قَامَ فَاعْتَمَدَ عَلَى الْأَرْضِ

سنن نسائی:

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان 

  (

باب: اٹھتے وقت زمین پر ہاتھوں کا سہارا لینا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

1153.   ابو قلابہ سے روایت ہے کہ حضرت مالک بن حویرث ؓ ہمارے پاس آئے تھے اور کہتے تھے: کیا میں تمھارے سامنے اللہ کے رسول ﷺ کی نماز نہ بیان کروں؟ پھر وہ کسی فرض نماز کے وقت کے علاوہ (نفل) نماز پڑھتے۔ جب وہ پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے سر اٹھاتے تو سیدھے بیٹھتے، پھر کھڑے ہوتے اور زمین پر ہاتھوں کا سہارا لیتے۔