Sunan-nasai:
The Book of The At-Tatbiq (Clasping One's Hands Together)
(Chapter: What is said in the first tashahhud)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1167.
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ فرماتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے تھے کہ نماز پڑھیں تو کیا کہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں جامع کلمات سکھلائے اور ہم سے فرمایا: ”تم یوں کہو: [التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ] حضرت علقمہ نے کہا: میں نے دیکھا کہ حضرت ابن مسعود ؓ یہ کلمات ہمیں اس طرح سکھاتے جیسے قرآن سکھاتے تھے۔ (لفظ لفظ حفظ کرواتے تھے۔)

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے تھے کہ جب ہم صلاۃ پڑھیں تو کیا کہیں، تو نبی اکرم ﷺ نے ہمیں جامع کلمات سکھائے، آپ نے ہم سے فرمایا: کہو: «التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» علقمہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن مسعود ؓ کو دیکھا کہ وہ ہمیں یہ کلمات اسی طرح سکھاتے تھے جیسے وہ ہمیں قرآن سکھاتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from 'Alqamah bin Qais that 'Abdullah said: "We used not to know what to say when we prayed, then the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) taught us some eloquent and concise words. He said to us: 'Say: "At-tahiyyatu lillahi was-salawatu wat-tayyibat, as-salamu 'alaika ayyuhan-Nabiyyu wa rahmatAllahi wa baraktuhu. As-salamu 'alaina wa 'ala 'ibad illahis-salihin, ashahdu an la illaha ill-Allah wa ashhadu anna Muhammadan 'abduhu wa rasuluhu (Allah compliments, prayers and pure words are due to Allah. Peace be upon you, O Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), and the mercy of Allah (SWT) and his blessings. Peace be upon us and upon the righteous slaves of Allah (SWT). I bear witness that none has the right to be worshipped except Allah and I bear witness that Muhammad is His slave and Messenger)." (One of the narrators) 'Ubaidullah said: "Zaid bin Hammad said, narrating from Ibrahim, that 'Alqamah said: 'I saw Ibn Mas'ud teaching us these words just as he taught us the Quran."