Sunan-nasai:
Description Of Wudu'
(Chapter: Wudu’ In Sandals)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
117.
حضرت عبید بن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے کہا: میں دیکھتا ہوں کہ آپ صاف چمڑے کے جوتے پہنتے ہیں اور ان میں وضو کرتے ہیں۔ انھوں نے فرمایا: میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو یہ پہنتے اور ان میں وضو کرتے دیکھا ہے۔
تشریح:
(1) ’’جوتوں میں وضو‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ اگر جوتے پہنے ہوئے ہوں اور وہ بند نہ ہوں بلکہ چپل نما ہوں جن میں وضو کیا جا سکتا ہو تو پاؤں کو دھونا ضروری ہے۔ (2) [النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ] سے مراد صاف چمڑے کے جوتے ہیں۔ چمڑے کو دبغت دے کر (رنگ کر) بالوں سے مکمل صاف کر لیا جاتا ہے، اس طرح چمڑا صاف ہونے کے ساتھ ساتھ نرم بھی ہو جاتا ہے۔ یہ جوتے خوب صورت اور آرام دہ ہوتے ہیں۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح على شرط الشيخين، وأحد إسنادي البخاري إسناد
المصنف) .
إسناده: حدثنا القعنبي عن مالك عن سعيد بن أبي سعيد المقبري عن عبَيْد
ابن جريج.
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط الشيخين؛ وقد أخرجاه كما يأتي.
والحديث أخرجه البيهقي (5/37) من طريق المصنف وغيره عن القعنبي.
وعنه: أخرجه البخاري (10/253) .
وأخرجه هو (1/215) ، ومسلم (4/9) ، وأحمد (2/66 و 110) من طرق
أخرى عن مالك، وهذا في "الموطأ" (1/308) .
حضرت عبید بن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے کہا: میں دیکھتا ہوں کہ آپ صاف چمڑے کے جوتے پہنتے ہیں اور ان میں وضو کرتے ہیں۔ انھوں نے فرمایا: میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو یہ پہنتے اور ان میں وضو کرتے دیکھا ہے۔
حدیث حاشیہ:
(1) ’’جوتوں میں وضو‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ اگر جوتے پہنے ہوئے ہوں اور وہ بند نہ ہوں بلکہ چپل نما ہوں جن میں وضو کیا جا سکتا ہو تو پاؤں کو دھونا ضروری ہے۔ (2) [النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ] سے مراد صاف چمڑے کے جوتے ہیں۔ چمڑے کو دبغت دے کر (رنگ کر) بالوں سے مکمل صاف کر لیا جاتا ہے، اس طرح چمڑا صاف ہونے کے ساتھ ساتھ نرم بھی ہو جاتا ہے۔ یہ جوتے خوب صورت اور آرام دہ ہوتے ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبید بن جریج کہتے ہیں: میں نے ابن عمر ؓ سے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ آپ چمڑے کی ان سبتی جوتوں کو پہنتے ہیں، اور اسی میں وضو کرتے ہیں؟ ۱؎ تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو انہیں پہنتے اور ان میں وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، سبتی جوتوں سے مراد بالوں کے بغیر نری کے چمڑے کی جوتیاں ہیں۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یہاں وضو سے مراد پاؤں دھونا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that ‘Ubaid bin Juraih said: “I said to Ibn ‘Umar (RA) : ‘I see you are wearing Sibtiyyah sandals, and you performed Wudu’ in them.’ He said: ‘I saw the Messenger of Allah (ﷺ) wearing them and performing Wudu in them.” (Sahih)