موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن النسائي: کِتِابُ صِفَةِ الْوُضُوءِ (بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ)
حکم : صحیح
118 . أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقِيلَ لَهُ أَتَمْسَحُ فَقَالَ قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ وَكَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ يُعْجِبُهُمْ قَوْلُ جَرِيرٍ وَكَانَ إِسْلَامُ جَرِيرٍ قَبْلَ مَوْتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَسِيرٍ
سنن نسائی:
کتاب: وضو کا طریقہ
باب: موزوں پر مسح کرنا
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
118. حضرت جریر بن عبداللہ ؓ سے مروی ہے کہ انھوں نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ انھیں کہا گیا کہ کیا آپ موزوں پر مسح کرتے ہیں؟ تو انھوں نے فرمایا: میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کے شاگردوں کو جریر کی یہ روایت بہت پسند آتی تھی کیونکہ حضرت جریر ؓ نبی ﷺ کی وفات سے تھوڑا عرصہ پہلے اسلام لائے تھے۔