Sunan-nasai:
Description Of Wudu'
(Chapter: Wiping Over The Khuffs)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
120.
حضرت اسامہ بن زید ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ اور حضرت بلال ؓ اسواف میں داخل ہوئے تو آپ قضائے حاجت کے لیے گئے، پھر باہر نکلے تو اسامہ نے کہا: میں نے بلال سے پوچھا کہ آپ نے کیا کیا؟ بلال ؓ نے کہا: نبی ﷺ قضائے حاجت کے لیے گئے، پھر وضو فرمایا، اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کو دھویا، اپنے سر کا مسح فرمایا اور موزوں پر مسح فرمایا، پھر نماز پڑھی۔
تشریح:
(1) [الْأَسْوَاف] سے مدینہ منورہ کا حرم مراد ہے۔ (2) صحابۂ کرام ؓ ہمہ وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احوال معلوم کرنے کی جستجو میں لگے رہتے تھے تاکہ وہ انھیں اپنا کر دنیا و آخرت کی بھلائیاں حاصل کرسکیں۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
اسامہ بن زید ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اور بلال ؓ اسواف ۱؎ میں داخل ہوئے، تو آپ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر نکلے، اسامہ ؓ کہتے ہیں کہ تو میں نے بلال ؓ سے دریافت کیا: آپ ﷺ نے کیا کیا؟ بلال ؓ نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر آپ ﷺ نے وضو کیا، چنانچہ اپنا چہرہ اور اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کیا، اور دونوں موزوں پر مسح کیا، پھر نماز ادا کی۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : اسواف حرم مدینہ کو کہتے ہیں۔ اور مدینہ میں ایک مقام کا نام بھی اسواف ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Usamah bin Zaid said: “The Messenger of Allah (ﷺ) and Bilal (RA) entered Al-Aswaf and he went to relieve himself and then came out.” Usamah said: “I asked Bilal (RA) : ‘What did he do?’ Bilal (RA) said: ‘The Prophet (ﷺ) went to relieve himself, then he performed Wudi so he washed his hands and face, and wiped his head and he over his Khuffs, then prayed.” (Sahih)