Sunan-nasai:
Description Of Wudu'
(Chapter: Wiping Over The Khuffs)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
124.
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ اللہ کے رسول ﷺ کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ آپ قضائے حاجت کے لیے نکلے تو مغیرہ بھی پانی کا لوٹا لے کر آپ کے ساتھ گئے۔ جب آپ قضائے حاجت سے فارغ ہوئے تو انھوں نے اعضائے وضو پر پانی بہایا، آپ نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ اللہ کے رسول ﷺ کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ آپ قضائے حاجت کے لیے نکلے تو مغیرہ بھی پانی کا لوٹا لے کر آپ کے ساتھ گئے۔ جب آپ قضائے حاجت سے فارغ ہوئے تو انھوں نے اعضائے وضو پر پانی بہایا، آپ نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
مغیرہ بن شعبہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ قضائے حاجت کے لیے نکلے، مغیرہ ایک برتن لے کر جس میں پانی تھا آپ ﷺ کے پیچھے پیچھے گئے، اور آپ پر پانی ڈالا، یہاں تک ۱؎ کہ آپ اپنی حاجت سے فارغ ہوئے، پھر وضو کیا، اور دونوں موزوں پر مسح کیا۔۲؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : مسلم کی روایت میں «حَتَّى فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ» کے بجائے «حین فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ» ہے یعنی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حاجت سے فارغ ہوئے تو میں نے آپ پر پانی ڈالا تو آپ نے وضو کیا، اس کی روسے «حَتَّى» کا لفظ راوی کا سہو ہے، صحیح «حین» ہے، اور نووی نے تاویل یہ کی ہے کہ یہاں حاجت سے مراد وضو ہے، لیکن اس صورت میں اس کے بعد «فتوضأ» کا جملہ بے موقع ہو گا ۔ ۲؎ : اس حدیث سے وضو میں تعاون لینے کا جواز ثابت ہوا، جن حدیثوں میں تعاون لینے کی ممانعت آئی ہے وہ حدیثیں صحیح نہیں ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Al-Mughira bin Shu’bah that the Messenger of Allah (ﷺ) went out to relieve himself, and Al-Mughlrah followed him, (carrying) a vessel of water. He poured water for him when he had finished relieving himself, and he performed Wudu and wiped over his Khuffs. (Sahih)