Sunan-nasai:
Description Of Wudu'
(Chapter: Sprinkling Water)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
135.
حضرت حکم بن سفیان ؓ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا اور اپنی شرم گاہ پر چھینٹے مارے۔ استاد احمد بن حرب نے [ونَضَحَ فَرْجَهُ] کے بجائے [فَنَضَحَ فَرْجَهُ] کہا۔
تشریح:
مذکورہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اپنے دو اساتذہ عباس بن محمد دوری اور احمد بن حرب سے بیان کی ہے جیسا کہ سند پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے۔ مندرجہ بالا الفاظ سے امام صاحب کا مقصد یہ ہے کہ میرے ایک استاذ نے [ونَضَحَ فَرْجَهُ] کہا، جب کہ دوسرے استاد نے [فَنَضَحَ فَرْجَهُ] کہا۔ گویا ’’واو‘‘ اور ’’فاء‘‘ کا فرق ہے۔ ’’فء‘‘ ترتیب کا تقاضا کرتی ہے، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کام وضو کی تکمیل کے بعد کیا۔ ’’واو‘‘ میں یہ مفہوم نہیں ہوتا۔ ایسے باریک اختلافات کو ضبط کرنا محدثین کی امانت و دیانت اور محنت شاقہ کی واضح دلیل ہے۔ رحمھم اللہ رحمة واسعة۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
حکم بن سفیان ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا، اور اپنی شرمگاہ پر پانی کا چھینٹا مارا۔ احمد کی روایت میں «و نضح فرجه» کی جگہ «فَنَضَحَ فَرْجَهُ» ہے۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : ”حکم بن سفیان“ ان کے نام میں اضطراب ہے، حکم بن سفیان، سفیان بن حکم، ابن ابی سفیان یا أبو الحکم کئی طرح سے آیا ہے، نیز کسی کی روایت میں «عن أبيه» ہے اور کسی کی روایت میں نہیں ہے، اس لیے ان کی یہ روایت اضطراب کے سبب ضعیف ہے، ( تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو : تحفة الأشراف : ۳۴۲۰ ) لیکن ابن ماجہ میں مروی زید اور جابر رضی اللہ عنہم کی روایتوں سے تقویت پا کر یہ روایت بھی صحیح ہو جاتی ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Al Hakam bin Sufyan said: “I saw the Messenger of Allah (ﷺ) I performing Wudu’ and sprinkling his private area (with water).” (Hasan)