قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْجُمْعَةِ (بَابُ نُزُولِ الْإِمَامِ عَنْ الْمِنْبَرِ قَبْلَ فَرَاغِهِ مِنْ الْخُطْبَةِ وَقَطْعِهِ كَلَامَهُ وَرُجُوعِهِ إِلَيْهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1413 .   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَجَاءَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَعَلَيْهِمَا قَمِيصَانِ أَحْمَرَانِ يَعْثُرَانِ فِيهِمَا فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَطَعَ كَلَامَهُ فَحَمَلَهُمَا ثُمَّ عَادَ إِلَى الْمِنْبَرِ ثُمَّ قَالَ صَدَقَ اللَّهُ إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ رَأَيْتُ هَذَيْنِ يَعْثُرَانِ فِي قَمِيصَيْهِمَا فَلَمْ أَصْبِرْ حَتَّى قَطَعْتُ كَلَامِي فَحَمَلْتُهُمَا

سنن نسائی:

کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: جمعے کے دن خطبے سے فارغ ہونے سے پہلے امام کامنبر سےنیچےاترنا اپنا کلام روک لینا اور دو بارہ منبر پر چڑھنا اور خطبہ مکمل کرنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1413.   حضرت بریدہ رضی اللہ اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ نبی ﷺ (بروز جمعہ) خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ حضرت حسن و حسین ؓ آگئے۔ انھوں نے سرخ رنگ کی (لمبی) قمیصں پہن رکھی تھیں۔ وہ ان میں لڑکھڑا رہے تھے۔ نبی ﷺ نے اپنا خطبہ روک دیا اور منبر سے نیچے اتر کر ان دونوں کو اٹھایا، پھر منبر پر تشریف فرما ہوگئے اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے: (إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ) ”بلاشبہ تمھارے اموال اور تمھاری اولاد فتنہ ہیں۔“ میں نے انھیں دیکھا کہ قمیصوں میں لڑکھڑاتے (گرتے پڑتے) آ رہے ہیں۔ میں صبر نہ کر سکا حتیٰ کہ میں نے خطبہ روکا اور انھیں اٹھایا۔“