قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: کِتِابُ صِفَةِ الْوُضُوءِ (بَابُ حِلْيَةُ الْوُضُوءِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

149.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ خَلَفٍ وَهُوَ ابْنُ خَلِيفَةَ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ كُنْتُ خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ وَكَانَ يَغْسِلُ يَدَيْهِ حَتَّى يَبْلُغَ إِبْطَيْهِ فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ مَا هَذَا الْوُضُوءُ فَقَالَ لِي يَا بَنِي فَرُّوخَ أَنْتُمْ هَاهُنَا لَوْ عَلِمْتُ أَنَّكُمْ هَاهُنَا مَا تَوَضَّأْتُ هَذَا الْوُضُوءَ سَمِعْتُ خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ تَبْلُغُ حِلْيَةُ الْمُؤْمِنِ حَيْثُ يَبْلُغُ الْوُضُوءُ

سنن نسائی:

کتاب: وضو کا طریقہ 

  (

باب: وضو کا زیور

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

149.   حضرت ابوحازم سے منقول ہے کہ میں حضرت ابوہریرہ ؓ کے پیچھے تھا اور وہ نماز کے لیے وضو کر رہے تھے۔ وہ بازو دھو رہے تھے حتیٰ کہ بغلوں تک پہنچ گئے۔ میں نے کہا: اے ابوہریرہ! یہ کیسا وضو ہے؟ آپ فرمانے لگے: اوفروخ کی نسل! (عجمیو!) تم یہاں ہو؟ اگر مجھے علم ہوتا کہ تم یہاں ہو تو میں ہرگز یہ وضو نہ کرتا۔ میں نے اپنے خلیل ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ’’مومن کا زیور وہاں تک پہنچے گا جہاں تک وضو کا پانی پہنچے گا۔‘‘