قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ (بَابُ اعْتِزَالِ الْحُيَّضِ مُصَلَّى النَّاسِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

1559.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ لَقِيتُ أُمَّ عَطِيَّةَ فَقُلْتُ لَهَا هَلْ سَمِعْتِ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَتْ إِذَا ذَكَرَتْهُ قَالَتْ بِأَبَا قَالَ أَخْرِجُوا الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ فَيَشْهَدْنَ الْعِيدَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ وَلْيَعْتَزِلْ الْحُيَّضُ مُصَلَّى النَّاسِ

سنن نسائی:

کتاب: نماز عیدین کے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: حیض والی عورتوںکا عید گاہ سے الگ رہنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

1559.   حضرت محمد (بن سیرین) سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں حضرت ام عطیہ‬ ؓ س‬ے ملا اور ان سے پوچھا: کیا آپ نے نبی ﷺ سے (نماز عید میں عورتوں کی شرکت کے بارے میں) کچھ سنا ہے؟ اور وہ جب بھی آپ ﷺ کا ذکر کرتی تھیں تو وہ کہتی تھیں: [بابا] ”میرا باپ آپ پر فدا ہوجائے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بالغ اور پردہ نشین عورتوں کو بھی (عید میں) ساتھ لے کر جاؤ تاکہ وہ بھی اس نیکی اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں، البتہ حیض والی عورتیں لوگوں کی نماز والی جگہ (عید گاہ) سے الگ رہیں۔“