قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ (بَابُ الْجُلُوسِ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ وَالسُّكُوتُ فِيهِ)

حکم : حسن

ترجمۃ الباب:

1583.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَقْعُدُ قَعْدَةً لَا يَتَكَلَّمُ فِيهَا ثُمَّ قَامَ فَخَطَبَ خُطْبَةً أُخْرَى فَمَنْ خَبَّرَكَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ قَاعِدًا فَلَا تُصَدِّقْهُ

سنن نسائی:

کتاب: نماز عیدین کے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: دوخطبوں کے درمیان خاموشی سےبیٹھنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

1583.   حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے کہ آپ (پہلے) کھڑے ہوکر خطبہ ارشاد فرماتے، پھر (تھوڑی دیر کے لیے) بیٹھ جاتے اور اس دوران میں (کوئی تقریریا) بات چیت نہ کرتے، پھر کھڑے ہوجاتے اور دوسرا خطبہ ارشاد فرماتے، لہٰذا جو شخص تجھے بتائے کہ نبی ﷺ بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے، اس کی تصدیق نہ کر۔