الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 20 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 20 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجُمُعَةِ (بَابُ الخُطْبَةِ قَائِمًا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 920. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَقْعُدُ ثُمَّ يَقُومُ كَمَا تَفْعَلُونَ الْآنَ... صحیح بخاری : کتاب: جمعہ کے بیان میں (باب: خطبہ کھڑے ہو کر پڑھنا ) مترجم: BukhariWriterName 920. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے، درمیان میں کچھ دیر بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہو جاتے تھے جیسا کہ تم اب کرتے ہو۔ الموضوع: الجلوس بين الخطبتين يوم الجمعة (العبادات) Topics: دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الجُمُعَةِ (بَابُ القَعْدَةِ بَيْنَ الخُطْبَتَيْنِ يَوْمَ الجُ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 928. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ يَقْعُدُ بَيْنَهُمَا صحیح بخاری : کتاب: جمعہ کے بیان میں (باب: جمعہ کے دن دونوں خطبوں کے بیچ میں بیٹھنا ) مترجم: BukhariWriterName 928. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ دو خطبے دیتے اور ان کے درمیان بیٹھتے تھے۔ الموضوع: الجلوس بين الخطبتين يوم الجمعة (العبادات) Topics: دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا (عبادات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابُ ذِكْرِ الْخُطْبَتَيْنِ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 861. و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ وَأَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ جَمِيعًا عَنْ خَالِدٍ قَالَ أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ قَالَ كَمَا يَفْعَلُونَ الْيَوْمَ... صحیح مسلم : کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل (باب: جمعے کی نماز سے پہلے کیے دو خطبے اور ان کے درمیان بیٹھنا ) مترجم: MuslimWriterName 861. حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جمعے کے دن کھڑے ہوکر خطبہ ارشاد فرماتے، پھر (تھوڑی دیر) بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو جاتے۔کہا: جس طرح آجکل (خطبہ دینے والے) کرتے ہیں۔ الموضوع: الجلوس بين الخطبتين يوم الجمعة (العبادات) Topics: دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابُ ذِكْرِ الْخُطْبَتَيْنِ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 862. و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيُذَكِّرُ النَّاسَ... صحیح مسلم : کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل (باب: جمعے کی نماز سے پہلے کیے دو خطبے اور ان کے درمیان بیٹھنا ) مترجم: MuslimWriterName 862. ابو احوص نے سماک سے اور انھوں نے حضرت جابر بن سمرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: نبی کریم ﷺ کے دو خطبے ہوتے تھے جن کے درمیان آپﷺ بیٹھتے تھے۔ آپﷺ قرآن پڑھتے اور لوگوں کو نصیحت اور تذکیر فرماتے۔ الموضوع: الجلوس بين الخطبتين يوم الجمعة (العبادات) Topics: دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابُ ذِكْرِ الْخُطْبَتَيْنِ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 862.01. و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ سِمَاكٍ قَالَ أَنْبَأَنِي جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَائِمًا فَمَنْ نَبَّأَكَ أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ جَالِسًا فَقَدْ كَذَبَ فَقَدْ وَاللَّهِ صَلَّيْتُ مَعَهُ أَكْثَرَ مِنْ أَلْفَيْ صَلَاةٍ... صحیح مسلم : کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل (باب: جمعے کی نماز سے پہلے کیے دو خطبے اور ان کے درمیان بیٹھنا ) مترجم: MuslimWriterName 862.01. ابو خثیمہ نے سماک سے روایت کی، انھوں نے کہا: حضرت جابر بن سمرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہوتے اور کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، اس لئے جس نے تمھیں یہ بتایا کہ آپﷺ بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے، اس نے جھوٹ بولا۔ اللہ کی قسم! میں نے آپﷺ کے ساتھ دو ہزار سے زائد نمازیں پڑھی ہیں۔ (جن میں بہت سے جمعے بھی آئے اور آپ ﷺ نے تمام خطبے کھڑے ہو کر دیے۔) ... الموضوع: الجلوس بين الخطبتين يوم الجمعة (العبادات) Topics: دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا (عبادات) 6 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ الْإِمَامِ يُكَلِّمُ الرَّجُلَ فِي خُطْبَتِه...) حکم: صحیح 1091. حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ الْأَنْطَاكِيُّ، حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَال:َ لَمَّا اسْتَوَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَالَ: >اجْلِسُوا<، فَسَمِعَ ذَلِكَ ابْنُ مَسْعُودٍ، فَجَلَسَ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، فَرَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: >تَعَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ!<. قَالَ أَبو دَاود: هَذَا يُعْرَفُ مُرْسَلًا إِنَّمَا رَوَاهُ النَّاسُ، عَنْ عَطَاءٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَخْلَدٌ هُوَ: شَيْخٌ.... سنن ابو داؤد : کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: امام خطبے کہ دوران میں کسی سے بات کرے ) مترجم: DaudWriterName 1091. جناب عطاء بن ابی رباح، سیدنا جابر ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ (ایک بار) جمعہ کے روز جب رسول اللہ ﷺ (منبر پر) برابر (تشریف فرما) ہو گئے تو فرمایا: ”بیٹھ جاؤ!“ اسے سیدنا ابن مسعود ؓ نے سنا تو مسجد کے دروازے ہی پر بیٹھ گے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کو دیکھا تو فرمایا: ”اے عبداللہ بن مسعود! آگے آ جاؤ۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں اس حدیث کا مرسل ہونا معروف ہے۔ محدثین کی ایک جماعت اسے عطاء (تابعی) سے وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں۔ (یعنی درمیان میں صحابی کا واسطہ متروک ہے) اور مخلد ”شیخ“ ہے۔ (یعنی اس کی حدیث لکھی جاتی ہے۔) ... الموضوع: الجلوس بين الخطبتين يوم الجمعة (العبادات) Topics: دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا (عبادات) 7 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ الْجُلُوسِ إِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ) حکم: صحیح 1092. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي ابْنَ عَطَاءٍ عَنِ الْعُمَرِيِّ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ، كَانَ يَجْلِسُ إِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ، حَتَّى يَفْرَغَ -أُرَاهُ قَالَ: الْمُؤَذِّنُ-، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ، ثُمَّ يَجْلِسُ فَلَا يَتَكَلَّمُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ.... سنن ابو داؤد : کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: منبر پر آنے کے بعد بیٹھ جانا ) مترجم: DaudWriterName 1092. نافع، سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ دو خطبے ارشاد فرمایا کرتے تھے۔ آپ ﷺ جب منبر پر تشریف لاتے تو بیٹھ جاتے، حتیٰ کہ مؤذن اذان سے فارغ ہو جاتا۔ پھر آپ ﷺ کھڑے ہوتے اور خطبہ دیتے، پھر بیٹھ جاتے اور کلام نہ کرتے، پھر کھڑے ہوتے اور (دوسرا) خطبہ دیتے۔ الموضوع: الجلوس بين الخطبتين يوم الجمعة (العبادات) Topics: دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا (عبادات) 8 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ الْخُطْبَةِ قَائِمًا) حکم: حسن 1093. حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا، ثُمَّ يَجْلِسُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَائِمًا، فَمَنْ حَدَّثَكَ أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ جَالِسًا، فَقَدْ كَذَبَ»، فَقَالَ: «فَقَدْ وَاللَّهِ صَلَّيْتُ مَعَهُ أَكْثَرَ مِنْ أَلْفَيْ صَلَاةٍ» ... سنن ابو داؤد : کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: کھٹرے ہو کر خطبہ دینا ) مترجم: DaudWriterName 1093. حضرت جابربن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺکھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے- (یعنی پہلا خطبہ) پھر بیٹھ) جاتے‘ پھر (دوسرے کے لیے) کھڑے ہوتے اورکھڑے ہو کر ہی خطبہ دیتےتھے جواور جو شخص تمہیں یہ بتائے کہ آپ ﷺ بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے اس نے جھوٹ کہا- قسم اللہ کی! میں نے آپ کے ساتھ دو ہزار سے زیادہ نمازیں پڑھی ہیں- ... الموضوع: الجلوس بين الخطبتين يوم الجمعة (العبادات) Topics: دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا (عبادات) 9 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ الْخُطْبَةِ قَائِمًا) حکم: صحیح 1094. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، حَدَّثَنَا سِمَاكٌ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَال:َ >كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ كَانَ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيُذَكِّرُ النَّاسَ<. سنن ابو داؤد : کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: کھٹرے ہو کر خطبہ دینا ) مترجم: DaudWriterName 1094. سیدنا جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے دو خطبے ہوا کرتے تھے۔ آپ ان دونوں کے درمیان میں بیٹھا کرتے تھے۔ آپ قرآن پڑھتے اور لوگوں کو وعظ و نصیحت فرمایا کرتے تھے۔ الموضوع: الجلوس بين الخطبتين يوم الجمعة (العبادات) Topics: دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا (عبادات) 10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْجُمُعَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجُلُوسِ بَيْنَ الْخُطْبَتَي...) حکم: صحیح 506. حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَالَ مِثْلَ مَا تَفْعَلُونَ الْيَوْمَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَهُوَ الَّذِي رَآهُ أَهْلُ الْعِلْمِ أَنْ يَفْصِلَ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ بِجُلُوسٍ... جامع ترمذی : كتاب: جمعہ کے احکام ومسائل (باب: دونوں خطبوں کے درمیان خطیب کے بیٹھنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 506. عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ جمعہ کے دن خطبہ دیتے پھر (بیچ میں) بیٹھتے، پھر کھڑے ہوتے اور خطبہ دیتے، راوی کہتے ہیں: جیسے آج کل تم لوگ کرتے ہو۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عمر ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- اس باب میں ابن عباس، جابر بن عبداللہ اور جابر بن سمرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ۳- یہی اہل علم کی رائے ہے کہ دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھ کر فصل کرے۔ ... الموضوع: الجلوس بين الخطبتين يوم الجمعة (العبادات) Topics: دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 20 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 20