کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: ماہ رمضان المبارک کی (خصوصی نماز (تراویح)
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: Qiyam during the month of Ramadan)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1606.
حضرت نعیم بن زیاد سے روایت ہے کہ میں نے حضرت نعمان بن بشیر ؓ کو حمص (شہر) کے منبر پر فرماتے سنا کہ ہم نے رمضان المبارک کی تیئسویں رات میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تہائی رات تک قیام کیا، پھر پچیسویں رات میں آپ کے ساتھ نصف رات تک قیام کیا، پھر ستائیسویں رات آپ کے ساتھ اتنی دیر تک قیام کیا کہ ہم نے سمجھا: ہم فلاح (سحری) نہیں کھاسکیں گے۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
نعیم بن زیاد ابوطلحہ کہتے ہیں کہ میں نے نعمان بشیر ؓ کو حمص میں منبر پر بیان کرتے ہوئے سنا ، وہ کہہ رہے تھے : ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رمضان کے مہینے میں تیئسویں رات کو تہائی رات تک قیام کیا ، پھر پچسویں رات کو آدھی رات تک قیام کیا ، پھر ستائیسویں رات کو ہم نے آپ کے ساتھ قیام کیا یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ ہم فلاح نہیں پا سکیں گے ، وہ لوگ سحری کو فلاح کا نام دیتے تھے ۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Nu'aim bin Ziyad Abu Talhah said: "I heard An-Nu'man bin Bashir on the minbar in Hims saying: "We prayed Qiyam with the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) during Ramadan on the night of the twenty-third until one-third of the night had passed, then we prayed Qiyam with him on the night of the twenty-fifth until one-half of the night had passed, then we prayed Qiyam with him on the night of the twenty-seventh until we thought that we would miss Al-Falah- that is what they used to call suhur."