کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: اللہ تعالیٰ کے نبی حضرت دا ود کی رات کی نماز کابیان
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: Mentioning the prayer of Prophet Dawud, peace be upon him, at night)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1630.
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے مروی ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل کو سب سے پیارا روزہ داود ؑ کا روزہ ہے۔ وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن چھوڑتے تھے۔ اور اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب نماز داود ؑ کی نماز ہے۔ وہ نصف رات سوتے تھے، تہائی رات نماز پڑھتے تھے اور پھر رات کا چھٹا حصہ سوتے تھے۔“
تشریح:
(1) حدیث نمبر ۱۶۱۷ کا فائدہ نمبر ۱ دیکھیے۔ (2) قیام اللیل پر دوام مستحب امر ہے۔ (3) افضل طریقہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔ اس سے افضل کوئی اور طریقہ نہیں ہوسکتا اگرچہ وہ مقدار میں مسنون طریقے سے زیادہ مشقت میں اس سے کراں ہی کیوں نہ ہو۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے محبوب روزے داود ؑ کے روزے ہیں، وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہترین نماز داود ؑ کی نماز ہے، وہ آدھی رات تک سوتے تھے، پھر تہائی رات تک نماز پڑھتے، پھر چھٹے حصہ میں سو جاتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from 'Amr bin Aws that he heard Abdullah bin Amr bin Al-'As say: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: 'The most beloved of fasting to Allah is the fasting of Dawud, peace be upon him. He used to fast one day and not the next. And the most beloved of prayer to Allah (SWT) is the prayer of Dawud. He used to sleep half the night, spend one-third of the night in prayer and sleep for one-sixth of it.'"