کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: رات جاگنے والی روایت میں حضرت عائشہؓ کے الفاظ میں اختلاف
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: The differing narrations from 'Aishah regarding staying up at night (in prayer))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1645.
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اس قدر لمبی نماز پڑھتے تھے کہ آپ کے قدم مبارک پھٹ جاتے تھے۔
تشریح:
سوچنے کے بعد پھٹنے کا مقام، یعنی آخر آنا ہی تھا، مگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں سستی کا احساس راہ نہیں پاتا تھا۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
1646
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
1644
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
1646
تمہید کتاب
تمہید باب
ذیل میں آنے والی احادیث میں حضرت عائشہ ؓ سے مختلف الفاظ منقول ہیں، کسی میں ہے کہ آپ آخری عشرے میں ساری رات جاگتے۔ کسی روایت میں ساری رات جاگنے کی نفی ہے، بلکہ ایک روایت (1633) میں مذمت کی گئی ہے۔ اگر حدیث:1640 میں وارد الفاظ (احيا رسول الله ﷺ اللیل) کو رات کے بیشتر حصے پر محمول کرلیا جائے تو احادیث کا باہمی تعارض رفع ہوجاتا ہے جیسا کہ دوسری اورتیسری حدیث سے پتا چلتا ہے۔ روایات میں تطبیق کے لیے دیکھیے: فائدہ حدیث: 1642۔