کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: نفل نماز بیٹھ کر پڑ ھی جاسکتی ہے نیز ابو اسحاق کے شاگردوں کے اختلاف کاذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: Sitting while performing voluntary prayers, and mentioning the differences reported from Abu Ishaq regarding that)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1653.
حضرت ام سلمہ ؓ سے مروی ہے، فرماتی ہیں: رسول اللہ ﷺ اپنی وفات کے قریب فرض نماز کے علاوہ نماز اکثر بیٹھ کر پڑھا کرتے تھے۔ شعبہ اور سفیان نے یونس کی مخالفت کی ہے، انھوں نے یہ روایت عن ابی اسحاق عن ابی سلمۃ عن ام سلمۃ کی سند سے بیان کی ہے۔
تشریح:
عمر بن زائدہ اور یونس نے ابواسحاق کا استاد اسود بتایا تھا جبکہ شعبہ اور سفیان نے ابواسحاق کا استاد ابوسلمہ بتایا ہے، البتہ یہ روایت ام سلمہ رضی اللہ عنہا ہی کی بتائی ہوئی ہے۔

حدیث حاشیہ:
عمر بن زائدہ اور یونس نے ابواسحاق کا استاد اسود بتایا تھا جبکہ شعبہ اور سفیان نے ابواسحاق کا استاد ابوسلمہ بتایا ہے، البتہ یہ روایت ام سلمہ رضی اللہ عنہا ہی کی بتائی ہوئی ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا انتقال نہیں ہوا یہاں تک کہ آپ کی بیشتر نمازیں بیٹھ کر ہونے لگیں سوائے فرض نماز کے۔ شعبہ اور سفیان نے یونس بن شریک کی مخالفت کی ہے، ان دونوں نے اسے ابواسحاق سے اور ابواسحاق نے ابوسلمہ سے اور ابوسلمہ نے ام سلمہ سے روایت کی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Al-Aswad, that Umm Salamah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) did not pass away until most of his prayers were offered sitting down, except for the obligatory prayers."